قلات : ڈپٹی کمشنر قلات عزت نزیر بلوچ نے کہا ہے کہ ڈگری کالج قلات سمیت دیگر تعلیمی اداروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے گورنمنٹ ڈگری کالج قلات میں انٹر نیٹ اور بجلی کے شکایات کے ازالے کے لیے اعلی حکام اورصوبائی وزیر میرضیاء اللہ لانگو سے رابط کروں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نیڈگری کالج قلات میں پی پی ایل کی جانب سے واٹر سپلای کے لیے سولر انرجی پینل کی فراہمی کے سلسلے میں دس لاکھ روپے کی لاگت سے بجلی کی افتتاح کے موقع پر کالج پروفیسرز اور اسٹاف سے گفتگو کے موقع پر کیا ڈپٹی کمشنر قلات عزت نزیر بلوچ نے کالج میں پی پی ایل لی جانب سے دس لاکھ کی لاگت سے واٹر سپلای کے لیے سولر پینل کا افتتاح کیا اس موقع پر پرنسپل پروفیسر عبدالحی دھوار سمیت کالج کے تمام پروفیسرز دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہا پی پی ایل کی جانب سے واٹر سپلائی کے لیے سولر انرجی پینل کی فراہمی خوش آئند ھ ہے توقع ہے کہ ضلع قلات میں پی پی ایل ہرممکن سہولیات کی فراہمی کے لیے تعاون کرے گی اس سے قبل پرنسپل ڈگری کالج قلات پروفیسر عبدالحی دھوار نے ڈپٹی کمشنر قلات اور پی پی ایل کے تعاون اور کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ ڈپٹی کمشنرقلات عزت نزیر بلوچ نے کالج میں بجلی اور انٹرنیٹ سے متعلق مشکلات کا ازالہ کرنے کے لیے صوبائی وزیر میر ضیاء اللہ لانگو اور کیسکو پی ٹی سی ایل کے اعلی حکام سیمل کر ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے بعدازاں انہوں نے واٹر سپلای کے لییسولر پینل کا افتتاح کیا اور تختی کی نقاب کشائی ڈگری کالج اسٹاف کی جانب سے ڈپٹی کمشنرقلات کے اعزاز میں ٹی پارٹی دی گئی اور کالج پرنسپل پروفیسر عبدالحی دھوار نے تعریفی لیٹر اور شیلڈ ڈپٹی کمیشنر عزت نزیر بلوچ کی خدمت میں پیش کی جبکہ ڈپٹی کمیشنر قلات نے اپنے تاثرات بھی لکھی اس موقع پر کالج کے تمام پروفیسرز اور دیگر بھی موجود تھے۔
قلات میں انٹر نیٹ اور بجلی کے شکایات کے ازالے کے لیے میرضیاء اللہ لانگو سے رابط کروں گا ، ڈپٹی کمشنر قلات

ٹیگز:
قلات میں انٹر نیٹ
