کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے افسران و ملازمین نے ملک کا 78ویں یوم آزادی قومی جوش و خروش کے ساتھ کیسکو ہیڈکوارٹر میں منایا،صبح کاآغاز کیسکو کالونیوں کی مساجد میں ملک کی استحکام اور ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعاؤں سے ہوا۔یوم آزادی کی مرکزی تقریب کاانعقادکیسکو ہیڈکوارٹر میں منعقد کیاگیا۔اس موقع پر کیسکوبورڈآف ڈائریکٹر کے ممبر مسز روشن خورشید بھروچہ نے ہیڈ کوارٹرز میں پرچم کشائی کی اور تقریب کے شرکاء نے قومی ترانہ پڑھا۔ تقریب میں ممبربورڈآف ڈائریکر کیسکوطاہر رشید، چیف انجینئر(آپریشن) شوکت علی جوگیزئی،چیف انجینئر(سی ایس) ڈائریکٹرجنرل (ایچ آرایڈمن) مرزااعزازبیگ، چیف انجینئر محمدسیف اللہ، فنانس ڈائریکٹرمحسن احسان مغل، چیف انجینئر سید عبداللہ شاہ اور واپڈاہسپتال کوئٹہ کے ایم ایس ڈاکٹر الفت کے علاوہ کیسکوکے دیگر افسران و ملازمین اور بچوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کیں۔ اس موقع پر کیسکوبورڈآف ڈائریکٹر کے ممبر مسز روشن خورشید بھروچہ نے پوری قوم اورکیسکوافسران وملازمین کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے خطاب میں آزادی کے متوالوں اورشہیدوں کوخراج تحسین پیش کیاانہوں نے کہاکہ ہم نے بے پناہ قربانیوں کے بعد ایک عظیم ملک حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔ لہٰذا ہم سب کو محنت اورلگن سے کام کرکے اپنے ملک کو خوشحال اورترقی یافتہ بنانے کے ساتھ ساتھ کیسکوکمپنی کوبھی ایک مستحکم اور خوشحال ادارہ بنائیں ۔جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیسکوکے ڈائریکٹرجنرل (ایچ آرایڈمن) مرزااعزازبیگ نے کہاکہ آج ہم سب کو یہ عہد کرنا چاہئے کہ ہم اپنے ملک، صوبہ اورکیسکوکی ترقی اور بہتری کیلئے اپنا اپناموثر کردارنہایت ایمانداری اورفرض شناسی سے اداکریں۔ تقریب میں ملکی استحکام اور ترقی وخوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
کیسکو کے افسران و ملازمین نے 78ویں یوم آزادی کیسکو ہیڈکوارٹر میں منایا

ٹیگز:
کیسکو
