کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان میں دفعہ 144کے تحت میں اسلحہ کی نمائش،ریلیوں، جلسہ و جلوس اور پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماع پر عائد پابندی ایک ماہ کی مدت پوری ہونے پر ختم ہوگئی۔محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے مدت میں توسیع نہیں کی گئی محکمہ داخلہ بلوچستان نے صوبے میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر 30دسمبر کو دفعہ 144 کے تحت صوبہ بھر میں اسلحہ کی نمائش ریلیوں جلسہ و جلوس اور پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماع پر ایک ماہ کے لیے پابندی عائد کئی گئی تھی دفعہ 144کے نافذ کی مدت 30جنوری کو اختتام پذیر ہوگئی محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے مدت میں توسیع نہیں کی گئی۔
بلوچستان میں نافذ دفعہ 144کی مدت ختم،محکمہ داخلہ کی جانب سے مدت میں مزید توسیع نہیں کی گئی

ٹیگز:
فعہ 144
