کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر سینیٹرمولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ حلقہ پی بی 36 قلات کے 7 پولنگ اسٹیشنز پر عوامی مینڈیٹ کے دفاع کے لیے کیلئے تیار ہیں جمعیت علما اسلام کا ہر کارکن اپنے جذبے اور ہمت کے ساتھ حلقہ پی بی 36 کے سات پولنگز پر جماعت کی کامیابی کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں۔ انتخابی مہم کے ہر پہلو پر توجہ دی جائے اس ضمن صوبائی قیادت ضلعی جماعت کے ساتھ مل کر جلد از جلد تیاریوں کو حتمی شکل دے گی تاکہ عوامی مینڈیٹ کی بحالی ممکن ہو سکے صوبے کی وسیع تر مفاد میں یہ ضروری ہے کہ سیاستدانوں کو آزادانہ طور پر اپنا کردار ادا کرنے دیا جائے اور انتخابی عمل کو غیر جانبدار اور شفاف بنایا جائے، ورنہ صوبے کی غیر یقینی صورتحال مزید پیچیدہ ہو جائے گی اس وقت عوام کی آواز بلند ہو چکی ہے اور وہ اپنے حقوق کی بحالی کے لیے متحد ہو گئے ہیں۔ حکومت کو خبردار کیا جاتا ہے کہ اگر عوام کو مزید نظرانداز کیا گیا یا ان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا، تو عوامی قوت کا ردعمل شدید ہو گا۔ عوام کی صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔
حلقہ پی بی 36 قلات کے 7 پولنگ اسٹیشنز پر عوامی مینڈیٹ کے دفاع کیلئے تیار ہیں،

ٹیگز:
مولانا عبدالواسع
