اوتھل (ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ممبر قومی اسمبلی چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ ضلع لسبیلہ میں لیویز فورس کو بحال اوربااختیار بنانے کے حوالے سے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے بات کرونگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء اسلام تحصیل اوتھل کے جنرل سیکریٹری امام بخش شاہوک سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ملا قات میں لسبیلہ میں بی ایریا کی بحالی لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے سے بدامنی سمیت دیگر مسائل جنم لینے کیحوالے سے آگاہ کیا۔مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ ہم عوام کے جائز مسائل حل کرانے میں کبھی خاموش نہیں رہیں گے جو عوام کے مفاد میں ہو لسبیلہ کی عوام بھی ہمیں عزیز و مقدم ہے۔ جمعیت علمائے اسلام نے ہمیشہ عوامی مسائل کو حل کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
لسبیلہ میں لیویز فورس کو بحال اوربااختیار بنانے کے حوالے سے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے بات کرونگا،مولانا عبد الغفور حیدری

ٹیگز:
مولانا عبد الغفور حیدری
