کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر)سعد بن اسد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ گروپ کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی ایچ او کوئٹہ،ڈپٹی ڈی ایچ او کوئٹہ، ڈی ایس ایم کوئٹہ، چیف ڈرگ انسکپٹر کوئٹہ، ڈسٹرکٹ خزانہ آفیسر و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو غیر حاضر اور مسلسل غیر حاضر اسٹاف،غیر حاضر ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی اس کے علاوہ پی پی ایچ آئی کے غیر حاضر اسٹاف کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں مختلف بی ایچ یوز،مفتی محمود ہسپتال، بی ایم سی ہسپتال، بے نظیر ہسپتال کے مسلسل غیر حاضر 74 ملازمین کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔جس پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے احکامات جاری کیے کہ ان تمام 74 ملازمین کو آخری بار شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں اسکے بعد بھی اگر ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوتے اسکے بعد انہیں نوکری سے فارغ کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔ اس حوالے سے ڈی ایچ او کوئٹہ کو دو ہفتے کے اندر دوبارہ کمیٹی کا اجلاس میں حتمی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی جو بھی ملازمین حاضر ہوئے انکو چھوڑ کر دیگر ملازمین کو نوکری سے برخاست کی جائیں۔ اجلاس میں غیر حاضر ڈاکٹروں کے بارے میں کہا گیا کہ جو مسلسل ڈیوٹی سے غیر حاضر رہتے ہیں ان ڈاکٹروں کی تنخوائیں بند کی جائیں اور جب تک ڈی سی آفس سے اجازت نہ ملے اس وقت تک کسی کی تنخوائیں نہیں کھولی جائیگی۔ اجلاس میں کنٹریکٹ ملازمین اور ان میں غیر حاضر رہنے والے ملازمین کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جو بھی کنٹریکٹ بنیاد پر لگے ہیں اور پھر بھی غیر حاضر رہتے ہیں انکو فالفور فارغ کیا جائے اور انکی جگہ دوسرے لوگوں کو بھرتی کیے جائیں۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کے تمام بی ایچ یوز، مفتی محمود ہسپتال ور بے نظیر ہسپتال کے تمام ڈاکٹرز روزانہ کی بنیاد پر جائے ڈیوٹی سے لائیو لوکیشن شئیر کریں تاکہ ہر ڈاکٹر اپنی جائے تعیناتی پر حاضر رہے۔ اجلاس میں ہزارگنجی میں قائم بی ایچ یو کے بارے میں رپورٹ پیش کی گئی کہ ہزارگنجی کے بی ایچ یو پر مارکیٹ کمیٹی کے کچھ لوگ قابض ہیں جس پر ڈپٹی کمشنر نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر (سریاب) کو احکامات جاری کردیے کہ آج ہی ہزارگنجی بی ایچ یو کو جاکر قبضہ چھڑا کر قابض لوگوں کو گرفتار کرکے جیل بھجوایا جائے۔ اجلاس میں مختلف بی ایچ یوز اور پی پی ایچ آئی کے ادویات اور فراہمی، تمام قبضہ شدہ محکمہ ہیلتھ کے کوارٹروں کا بھی تفصیل پیش کی گئی جس پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے تمام متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کیں کہ تمام اسسٹنٹ کمشنر اپنے اپنے سب ڈویڑن میں کاروائیاں کرکے رپورٹ پیش کریں۔
سرکاری ہسپتالوں میں ڈیوٹی سے غیرحاضر74ملازمین کو آخری شوکاز نوٹس جاری کئے جائیں،ڈپٹی کمشنرکوئٹہ

ٹیگز:
ڈپٹی کمشنرکوئٹہ
