کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ غیور عوام ووٹ کی اہمیت کو سمجھنے کی کوشش کریں کیونکہ عوام کے ووٹ کے ذریعے ہی حکومتیں تشکیل پاتی ہے اور حکومتوں کی تشکیل اور اس کا مقصد ہر شعبہ زندگی میں عوام کی خدمت اور بنیادی انسانی حقوق سمیت سہولیات کی فراہمی سے مشروط ہے لہذا ایسے با کردار اور جرات مند نمائندوں کا انتخاب کریں جو پارلیمان میں عوام کی حقیقی نمائندگی کرتے ہوئے بلا تمیز تمام مظلوم انسانوں کی آواز بنے وہ ہزارگنجی فروٹ منڈی میں شمولیتی جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ جس سے پارٹی رہنماں محمد عیسی روشان، این اے 263 کوئٹہ I اور پی بی 45 کے امیدوار نصراللہ خان زیرے، قیاص افغان، حمداللہ بڑیچ، ظہور خان کاکڑ، این اے 264 سے پارٹی امیدوار نورگل سلیمانخیل، فضل الرحمن الکوزئی، عبیداللہ بڑیچ اور منظور تارڑ نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ایک سیاسی پارٹی کے ضلعی ڈپٹی سیکریٹری و صوبائی کمیٹی کے ممبر اور انجمن تاجران بلوچستان کے صدر اور فروٹ ویجیٹیبل کمیشن ایجنٹ ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ظہورخان کاکڑکی قیادت میں 300 سے زائد افراد نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا پارٹی چیئرمین خوشحال خان کاکڑ نے شمولیت کرنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پشتونخوا نیپ کے قومی کانگریس کیانعقاد کے وقت سے پارٹی میں عوام کی مسلسل شمولیتیں در حقیقت پارٹی بیاینے، جدوجہد اور قیادت پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے پارٹی عوام کے اعتماد پر ضرور پورا اترے گی۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی اپنی ماضی کے شاندار جدوجہد قربانیوں اور تمام عوام کی بلا تمیز خدمت اور پارلیمان میں حقیقی نمائندگی کرنے کی بنیاد پر عوام سے ووٹ مانگ رہی ہے جس طرح پارٹی کے عظیم رہنماں عبدالرحیم مندوخیل، ملی شہید عثمان خان کاکڑ اور نصراللہ خان زیرے نے ایوانوں میں مظلوم اقوام اور مظلوم عوام کی بھرپور نمائندگی کی۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ اور پارلیمانی نمائندگی کو بلا تمیز تمام اقوام و عوام کے ترقی وخوشحالی، پر امن زندگی، سیالی اور برابری حاصل کرنے کا ذریعہ بنانا ہوگا اور ملکی وصوبائی ایوانوں میں قومی اہداف کے حصول اور روز مرہ کے مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست والدین جیسے ہوتا ہے اور عوام کے سر ومال کے تحفظ سمیت ہر شعبہ زندگی میں سہولیات کی فراہمی اور عوام کی ترقی وخوشحالی ریاست اور اس کے حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن ماضی میں یہ لازمی کردار مثبت طریقے سے ادا نہیں کیا گیا لہذا عوام پچھلے حکومت کا حصہ رہنے والے نمائندوں کی کارکردگی کا جائزہ لیں اور ان کا احتساب کریں جن کی وجہ سے آج تمام عوام پر بد ترین بے روزگاری، کمرتوڑ مہنگائی، غربت، بھوک وافلاس، مسافرانہ زندگی اور بدامنی مسلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے ساتھ جھوٹے وعدے نہیں کرتے اور دروغ گوئی، دھوکہ بازی، کرپشن، کمیشن اور رشوت خوری جیسے گنانیرویے اور طرز عمل کو مسترد کرتے ہیں۔
عوام پچھلے حکومت کا حصہ رہنے والے نمائندوں کی کارکردگی کا جائزہ لیں اور ان کا احتساب کریں، خوشحال خان کاکڑ

ٹیگز:
خوشحال خان کاکڑ
