خضدار(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی کی ہدایت پر لیویز فورس نے زہری کے علاقہ گنکو میں اسسٹنٹ کمشنر زہری کی سربراہی میں کاروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں بھنگ برآمد کرلی جن کا وزن ایک ہزار کلو گرام بتایا جاتا ہے۔ بھنگ بوریوں میں ڈال کر فروخت کے لئے تیار کیا گیا تھا اور انہیں دوسرے علاقے میں منتقل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔ تاہم ضلعی انتظامیہ کو بروقت اطلاع ملی، اور لیویز فورس کی جانب سے فوری کاروائی عمل میں لاکر بھاری مقدار میں منشیات کو قبضے میں لے لیا گیا۔ جب کہ مذکورہ علاقے میں بقایا رہ جانے والی فصل کو تلف کیا گیا۔تاہم ملوث ملزمان اطلاع ملتے ہی علاقہ چھوڑنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ جن کی تلاش جاری ہے۔ اس کامیاب کارروائی پر ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے لیویز فورس کے جوانوں کو مبارکباد پیش کی اور ضلعی انتظامیہ کا موقف پیش کرتے ہوئے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع سے منشیات کا خاتمہ اور ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا سلسلہ اسی طرح جاری رہیگا اور منشیات کے فروخت اور نقل و حمل کی کسی بھی طرح اجازت نہیں دی جائیگی۔
ضلعی انتظامیہ خضدار کی منشیات کیخلافکارروائی، ایک ہزار کلو گرام بھنگ قبضے میں لے لی

ٹیگز:
ضلعی انتظامیہ خضدار
