کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام سردار آباد کیچی بیگ میں حلقہ پی بی 45 میں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں کارنر میٹنگ منعقد ہوا جس سے سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر بی این پی کوئٹہ غلام نبی مری، حلقہ پی بی 45 سے پارٹی کے نامزد امیدوار میر غلام رسول مینگل، مرکزی کونسلران جان محمد مینگل، ثنا مسرور بلوچ اور حاجی عالم مینگل نے خطاب کیا انہوں نے بلوچستان کے مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ یہاں سیاسی انتشار، سماجی مسائل، تعلیم اور صحت کی پسماندگی، معاشی بدحالی، عوامی حکومت کی بے اختیاری اور وسائل کی لوٹ مار کی وجہ سے ہم تنزلی کے شکار ہیں۔ یہ مسائل بلوچستان کی ترقی اور سلامتی کے لئے بہت بڑے چیلینجز ہیں جس کو حل کرنے کی طرف کسی نے توجہ نہیں دی اور نا ہی کسی کے پاس ان کے حل کے لئے کوئی جامع منصوبہ بندی کی صلاحیت موجود ہے، بی این پی کی جڑیں عوام کے اندر موجود ہیں جو اس وطن کے عوام کے واگ و اختیار کو عوام کے ہی دسترس میں لانے اور ناکارہ نظام کو تبدیل کرکے عوامی رائے کی بالادستی قائم کرانے کی جدوجہد کر رہی ہیں۔ بی این پی بلوچستان کی واحد جماعت ہے جس کا مقصد اور سیاسی جدوجہد کا محور عوام کی فلاح و بہبود اور سرزمین کی ترقی و خوشحالی ہے۔ آج بلوچستان کی معاشی حالت کو بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے اور اس کے لئے متوازن پالیسیاں بنانا ناگزیر ہے ہمارا ہدف تعلیم اور صحت کو بہترین بنانا ہے تاکہ بلوچستانی عوام کو دوسرے ترقی یافتہ اقوام کے صف میں لا سکیں۔ جب تک یہاں سیاسی استحکام اور انتخاباتی عمل کو شفاف نہیں بنایا جاتا ترقی اور خوشحالی محض ایک لا حاصل خواب ہوگا۔ انہوں نے حلقہ پی بی 45 کے ووٹرز کو تاکید کی کہ وہ ضمنی الیکشن میں بھر پور حصہ لیکر سردار اختر جان مینگل کی جماعت کو ووٹ دیں کیونکہ آپ کا ہر ووٹ ترقی کی عمارت میں ایک اینٹ ثابت ہو سکتا ہے۔
بلوچستان کی ترقی میں شفاف انتخابات کی ضرورت ہے،غلام نبی مری

ٹیگز:
غلام نبی مری
