قلعہ عبداللہ(ڈیلی گرین گوادر)مظلوم اولسی تحریک کے چیئرمین اور حلقہ این اے 266 قلعہ عبداللہ اور پی بی 51 سے امیدوار حاجی محمد صادق خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں مظلوم طبقے کو زندگی کے تمام شعبوں میں محروم رکھا گیا ہے کامیاب ہوکر مظلوم اولس کی ترجمانی کیساتھ ساتھ امن و امان اور خوشحالی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے مظلوم طبقے کے حامی پارٹیوں سے اتحاد ممکن ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مظلوم اولسی تحریک پاکستان کے تمام مظلوموں کی ترجمانی کرتی ہے مظلوم طبقے کو زندگی کے تمام شعبوں میں تمام بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا گیا ہے برسراقتدار آنے والے کسی سیاسی جماعت نے ان طبقات کو کھبی بھی اہمیت نہیں دی ہے جس کی وجہ سے وہ مزید محرومی کا شکار ہوتے گئے اور ان کی مسلسل حوصلہ شکنی کی گئی مظلوم اولسی تحریک مظلوم عوام کا ہروقت ساتھ دیگی اور انہیں کھبی تنہا نہیں چھوڑیں گے انہوں نے کہا کہ قلعہ عبداللہ کے عوام تمام آزمائے ہوئے پارٹیوں کو جنرل الیکشن میں مسترد کرینگے، کیوں کہ انہوں نے لوگوں مایوسی نفرت، تعصب اور مایوسی کے سوا کچھ بھی نہیں دیا عوام ان کو مکمل طور پر پہچان چکے ہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ الیکشن میں ابتک کسی پارٹی سے اتحاد نہیں کیا ہے تاہم ہمخیال اور مظلوم عوام کی ہمدردی رکھنے والے پارٹیوں سے اتحاد ممکن ہے انہوں نے اپنے پارٹی ورکرز اور بہی خواہوں سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو پیغام دیا کہ وہ پرامن ماحول میں الیکشن کریں کسی سے نفرت اور تعصب نہ کریں بھائی چارے کی فضا کو فروغ دیں۔
پاکستان بھر میں مظلوم طبقہ محرومی کا شکار ہے، صادق خان اچکزئی

ٹیگز:
صادق خان اچکزئی
