کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کا وفد، رکن مرکزی کمیٹی و ضلع صدر کوئٹہ حاجی میر عطاء محمد بنگلزئی کی سربراہی میں جمیعت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما و امیدوار پی بی 45 حاجی میر عثمان پرکانی کی رہائشگاہ پر نیشنل پارٹی اور جمیعت علماء اسلام کے رہنماؤں کے ملاقات کے موقع پر الیکشن اتحادی دونوں جماعت کے رہنماؤں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا 8 فروری ملک میں جمہوری تاریخ پر ایک نمایاں سیاہ باب ثابت ہوا سریاب کوئٹہ پر فارم 47 کے ذریعے راتوں رات جعلی نمائندے مسلط کیے گئے جو کہ عوامی مینڈیٹ پر شب خون ثابت ہوا عوام کے ووٹوں سے جیتا کوئی اور زبردستی تبدیلی نتائج سے جتوایا گیا کسی اور کو جس کا نہ اس متعلقہ حلقے سے تعلق ہے نا ہی وہ سیاسی وجود رکھتے ہیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد یہ ثابت ہوتا ہے کہ بلوچستان میں الیکشن نہیں باقائدہ پیسوں کے بڑے پیمانے پر ریل پیل کے ذریعے آکشنز میں انتخابی نتائج کو تقسیم کیا گیا جس میں افسوسناک طور پر جمہوریت کی دعوے دار بڑی پارٹیاں سہولت کار اور بینفیشری بنیں۔ تاہم نیشنل پارٹی نے اپنی سیاسی و قومی زمہ داری کا ادراک رکھتے ہوئے پیرا شوٹرز کا راستہ روکنے کے لیئے جمیعت علماء اسلام کا پی بی 45 کے 15 پولنگوں پر دوبارہ انتخابات میں مشترکہ امیدوار حاجی میر عثمان پرکانی کی ناصرف بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہوا ہے بلکہ اپنے اتحادی امیدوار کو ان پولنگوں پر بھرپور کمک و مدد بھی کرے گی۔ اسی حوالے سے دونوں جماعتوں کے مابین زیلی کمیٹیوں کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے جو انتخابات میں مل کر بھرپور حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور میر عثمان پرکانی کی جیت کو یقینی بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔جمیعت علماء اسلام کے نامزد امیدوار حاجی میر عثمان پرکانی و دیگر رہنماوں نے نیشنل پارٹی کے قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ باعث مسرت ہے کہ جمہوری پارٹیاں غیر جمہوری قوتوں کے خلاف صف بندی میں مشترکہ طور پر یکجا ہیں انشاءاللہ وہ دن دور نہیں کہ ان پیراشوٹرز اور ان کے لانے والوں کو علاقے اور حلقے کی عوام کی جانب سے دو ٹوک الفاظ میں جواب دیں گے۔نیشنل پارٹی کے وفد میں پارٹی کے مرکزی سوشل میڈیا سیکرٹری سعد دہوار، صوبائی کسان سیکریٹری حاجی فاروق شاہوانی، حاجی ادریس شاہوانی، چیرمین اسلم بلوچ، ضلعی رابطہ سیکرٹری نصراللہ شاہوانی، ملک منظور شاہوانی، تحصیل نائب صدر پی بی 46 آغا محمد شاہ، تحصیل جنرل سیکرٹری پی بی 44 عارف کرد، تحصیل جنرل پی بی 46 رحمت اللہ محمد حسنی، میر نصیب اللہ بنگلزئی، نواز بنگلزئی، محمد اعظم کرد، رحمت اللہ لہڑی، حاجی ملک رضا شاہوانی، غلام فاروق شاہوانی، بابو سرپرہ، کامریڈ پرکانی شامل تھے۔
بی پی 45 پر ہونے والے انتخابات میں پیراشوٹرز کا راستہ روکنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنائیں گے،نیشنل پارٹی

ٹیگز:
نیشنل پارٹی
