کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں انڈیپنڈنٹ پینل کے میر عطاء اللہ لانگو 457ووٹ لیکر صدر، جبکہ نجیب الدین آغا جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات برائے سال 2024-25منعقد ہوئے جس میں وکلاء کی بڑی تعداد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ انتخابات کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق میر عطاء اللہ لانگو 457ووٹ لیکر صدر، جمیل بوستان 344 ووٹ لیکر سینئر نائب صدر، عصمت اللہ اچکزئی 415ووٹ لیکر نائب صدر کوئٹہ، موسیٰ جان کاکڑ 438ووٹ لیکر نائب صدر ژوب، الہیٰ بخش مینگل 358ووٹ لیکر نائب صدر قلات، نجیب الدین آغا 403ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری، سمیرا عابد 399ووٹ لیکر جوائنٹ سیکرٹری، محب اللہ کاکڑ 334ووٹ لیکر فنانس سیکرٹری، سنان ہوت 356ووٹ لیکر لائبریری سیکرٹری جبکہ عبدالقادر 392ووٹ لیکر پریس سیکرٹری منتخب ہوگئے۔
انڈیپنڈنٹ لائیرز پینل کے امیدوار میر عطاء اللہ لانگو ایڈووکیٹ بھاری اکثریت سے بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

ٹیگز:
انڈیپنڈنٹ لائیرز پینل
