کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان اور صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب نوشیروانی کی کوئٹہ سرینا ہوٹل میں ملاقات جس میں ملکی اور صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے اْمور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب نوشیروانی نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو صوبہ بلوچستان میں اقتصادی ترقی و خوشحالی کے معاملات کے بارے تفصیلی آگاہ کیا۔ڈپٹی چیئر مین سینٹ نے کہا صوبہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے لوگوں کیلئے روز گار کے مواقع پیدا کرنے ہونگے۔بلوچستان میں بزنس کمیونٹی کو ہر ممکن سہولت دی جائے۔ صوبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ سینیٹ آف پاکستان میں بلوچستان کے مسائل کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا جائیگا۔ بلوچستان کی ترقی کے لیے صوبائی حکومت کو ہر طرح کا تعاون فراہم کرونگا۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے کہا وزیراعظم محمد شہبازشریف سیاست سے بالاترہوکر بلوچستان کی خدمت کررہے ہیں مستقبل میں بلوچستان میں میگا منصوبے شروع ہو رہے ہیں جس کے مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ ہمارا صوبہ بلوچستان ایک گلدستہ کی مانند ہے جہاں ہر قوم کو احترام حاصل ہوتا ہے۔
صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیدال خان ناصر کے دروازے تمام لوگوں کے لئے کھلے ہیں جس سے عوام اور وزرا کو صوبے اور وفاق کے درمیان ہم آہنگی بڑھ رہی ہے انھوں نے کہا ڈپٹی چیئرمین سینٹ اپنے بہترین کارکردگی سے بلوچستان اور انکے عوام کا جیت لیا ہے۔
میر شعیب نوشیروانی نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کو صوبے کے درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا اور امید ظاہر کی کہ سیدال خان ناصر صوبے کے تمام مسائل کو بھرپور طریقے سے پارلیمنٹ میں اجاگر کررہے ہیں انہوں نے کہا موجودہ صوبائی حکومت صوبے کو درپیش مسائل سے نکالنے اور عوام کو ریلیف دینے اور مختلف شعبوں میں یکساں طور پر کام کررہی ہے۔
ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان ناصر کا مذید کہنا تھا اور مسلم لیگ ن بلوچستان کے کارکنان کی ایک تاریخ ہے اور انکی قربانیوں اور عوامی خدمت سے عبارت ہے اور پارٹی نے ہمیشہ ملک کی بہتری اور عوام کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی ہے۔ اور پارٹی کارکنان ہی اصل طاقت ہیں اور ان کی محنت اور کوششوں سے ہی پارٹی اپنی پوزیشن مضبوط رکھتی ہے۔ اور پارٹی کارکنان بلوچستان میں فعال کردار ادا کررہے ہیں۔
ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان ناصر نے صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی کا شکریہ ادا کیا اور مذید کہنا تھا ہم سب پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی خاطر وزیراعظم پاکستان اقدامات کے ویژن کو آگے بڑھائیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف انتھک محنت سے ملک کے معاشی حالات تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہیں انہوں نے کہا کہ یہ موجودہ حکومت ہی کی کاوشوں سے بلوچستان میں ہر شعبے میں بہتری آئیگی۔

