سبی(ڈیلی گرین گوادر)کمشنر سبی ڈویژن سید زاہد شاہ نےقدرتی گیس کے پریشر میں کمی، اور لوڈ شیڈنگ کی شکایات پر گزشتہ روز زونل مینیجر سوئی گیس کو طلب کیا اور ان سے موسم سرما کے آغاز پر گیس پریشر میں کمی اور لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے بریفننگ لی- کمشنر سبی کا کہنا تھا کہ موسم سرما کے شروع ہوتے ہی ضلع سبی اور گرد نواح میں قدرتی گیس کی لوڈ شیڈنگ اور پریشر میں کمی واقع ہوئی ہے جس کے باعث سردی میں عوامی مشکلات میں بے حد اضافہ ہو گیا ہے انہوں نے زونل مینجر سوئی گیس ہدایت اللّٰہ کھوسہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ضلع سبی اور گرد نواح میں گیس کی باقاعدہ ترسیل و پریشر کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوامی مشکلات کا سدباب ہو سکے۔
سبی اور گرد نواح میں گیس کی باقاعدہ ترسیل و پریشر کو یقینی بنایا جائے،سید زاہد شاہ

ٹیگز:
سید زاہد شاہ
