کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی نے صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کو بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر جبکہ صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک کو ڈپٹی پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا۔ جمعرات کو پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے 13 اراکین اسمبلی نے اپنے دستخطوں سے صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی کو بلوچستان اسمبلی میں پاکستان پیپلزپارٹی کا پارلیمانی لیڈر جبکہ صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک کو ڈپٹی پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیاہے۔ درخواست میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ پارلیمانی اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کی باقاعدہ نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری کریں۔ پارلیمانی لیڈر کی نامزدگی کی درخواست آج جمعہ کو اسپیکر بلوچستان اسمبلی کو جمع کروائی جائے گی۔
پی پی نے میرصادق عمرانی کو بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر اور علی مدد جتک کو ڈپٹی پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا

ٹیگز:
بلوچستان اسمبلی
