کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پارلیمانی سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی میر لیاقت علی لہڑی نے جمعرات کو جنرل منیجرسوئی سدرن گیس کمپنی بلوچستان فاروق احمد خان اور ریجنل منیجر انور ناصر سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران حلقہ پی بی 43میں گیس پریشر کی کمی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا میرلیاقت لہڑی نے کہا کہ کوئٹہ دارالخلافہ اور بلوچستان کا بڑا شہر ہے لیکن یہاں کے عوام گیس کی لوڈ شیڈنگ اورپریشر کی کمی کا سامنا کر رہے ہیں۔سوئی سدرن گیس کمپنی نے اس عزم کااعادہ کیا جلد ہی کوئٹہ میں گیس پریشر کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔
میر لیاقت علی لہڑی کی جنرل منیجر سوئی سدرن گیس کمپنی سے ملاقات،گیس پریشر کی کمی کے حوالے سے تبادلہ خیال

ٹیگز:
میر لیاقت علی لہڑی
