کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر صوبے کا دیگر صوبوں سے ٹرین کا رابطہ منقطع رہا۔ محکمہ ریلوے کے حکام کے مطابق سیکورٹی کے پیش نظر کوئٹہ سے پشاور اور کراچی جانے والی جعفرایکسپریس اور بولان میل کی سروس معطل رہی جسکے باعث بلوچستان کا دوسرے صوبوں کے ساتھ ٹرین کے ذریعے رابطہ منقطع ہوگیا۔حکام نے بتایا کہ سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے محکمہ ریلوے نے کوئٹہ سے پشاور اور کوئٹہ کراچی اور کوئٹہ آنے والی ٹرینیں 4دن کیلئے بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔
بلوچستان میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر صوبے کا دیگر صوبوں سے ٹرین کا رابطہ منقطع رہا

ٹیگز:
ٹرین
