کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی مشیر برائے صنعت و حرفت میر علی حسن زہری نے کہا ہے کہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے انڈسٹریز اور ٹیکنیکل سینٹر کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور زیادہ سے زیادہ جدید انڈسٹریز کا قیام ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے بوستان انڈسٹریل اسٹیٹ میں سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات فراہم کرنا ہماری زمہ داری ہیان خیالات کا اظہار صوبائی مشیر برائے صنعت و حرفت میر علی حسن زہری نے محکمہ صنعت و حرفت کی جانب سے بوستان انڈسٹریل اسٹیٹ میں سرمایہ کاروں کے لیے سہولت سینٹر کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقع پر سیکرٹری صنعت و حرفت درا بلوچ ڈی جی صنعت و حرفت انیس طارق گورگیج اور ڈائریکٹر ساہیٹ آصف کھوسہ کے علاؤہ محکمہ صنعت و حرفت کے دیگر حکام اور سرمایہ کاروں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی افتتاحی تقریب میں سیکرٹری صنعت و حرفت درا بلوچ نے سہولت سینٹر کے حوالے سے تفصیلات دیتے ہو کہا کہ ہمارا مقصد سرمایہ کاروں کے لیے جتنی بھی ممکن ہوسکے آسانیاں پیدا کرنا ہے تاکہ جو بھی سرمایہ کار بوستان انڈسٹریل اسٹیٹ میں انڈسٹری لگانے کے خواہش مند ہیں انھیں کسی بھی قسم کے مشکلات کا سامنا نا کرنا پڑے انھیں ہر موقع پر آسانی میسر ہوں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی مشیر برائے صنعت و حرفت میر علی حسن زہری نے کہا کہ ہمارے صوبے کو بے روزگاری جیسے سنگین مسئلے کا سامنا ہے اور اس مسلے کو کاؤنٹر کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ انڈسٹریز کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے جتنے زیادہ انڈسٹریز ہونگے اتنے ہی زیادہ روزگار کے مواقع پیدا ہونگے صوبائی مشیر نے کہا کہ صوبے کو اپنے پاؤں پے کھڑا کرنا ہے تو انڈسٹریز کے شعبے کو فعال اور اور دؤر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا لازمی عنصر ہے صوبائی مشیر برائے صنعت و حرفت نے مذید کہا کہ انڈسٹریز کو ترقی دینے کے لیے اس میں توانائی کے شعبے میں انقلابی تبدیلی لانا بے حد ضروری ہے تاکہ انڈسٹریز کو توانائی جیسے اہم مسئلے سے چھٹکارا حاصل ہو انہوں نے کہا کہ صدر مملکت جناب آصف علی زرداری کا ویڑن بھی یہی ہے کہ صوبہ بلوچستان ترقیافتہ اور خوشحال ہو اور اس حوالے سے ان کے ہدایات بھی ہیں کہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں حاہل جو بھی رکاوٹیں ہیں انھیں دور کیا جائے تاکہ صوبہ کی ترقی اور خوشحالی ممکن ہو صوبائی مشیر برائے صنعت و حرفت میر علی حسن زہری نے سرمایہ کاروں کے مساہل بھی سنیں اور بعض مساہل پر اسی وقت عملدرآمد کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔
ہمارا مقصد سرمایہ کاروں کیلئے جتنی بھی ممکن ہوسکے آسانیاں پیدا کرنا ہے،میرعلی حسن زہری

ٹیگز:
میرعلی حسن زہری
