کوئٹہ: کوئٹہ جمعیت علماء اسلام نے ایگل فورس اہلکاروں کی فائرنگ سے کوئٹہ میں فیضان جتک کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے افسوس ناک واقعہ پارلیمان میں اٹھانے کا فیصلہ کیا۔ مولانا عبد الغفور حیدری نے کہاکہ ایگل فورس کی فائرنگ سے ماہ مقدس میں نوجوان کی شہادت پر بے حد افسوس ہوا، فیضان جتک کا خون رائیگا نہیں جائے گا، ایگل فورس حکام کو جواب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ایگل فورس کو کس نے فائرنگ کے احکامات دئیے؟ بلوچستان کے لڑکے جونہی بالغ ہوتے ہے قتل کر دئیے جاتے ہیں۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ سیکوررٹی فورسسز لوگوں کے تحفظ کے لئے بنی ہے یا انکو قتل کرنے کے لئے؟ بلوچستان میں ماورائے عدالت قتل عام بند کرنا ہوگا۔
فیضان جتک کا خون رائیگا نہیں جائے گا،مولانا عبد الغفور حیدری

ٹیگز:
فیضان جتک
