مستونگ(ڈیلی گرین گوادر) مستونگ کے علاقے سے نامعلوم مسلح افراد لیویز اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے تفصیلات کے مطابق مستونگ کے علاقہ سب تحصیل کھڈکوچہ میں گرو کے علاقے میں پولیو ٹیم کے ساتھ سکورٹی ڈیوٹی پر معمور دو لیویز فورس کے اہلکاروں سے نامعلوم مسلح افراد نے سرکاری اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر مستونگ لیویز فورسز کے نفری کے ہمراہ جائیوقوعہ پہنچ کر واقعے سے متعلق تمام پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کردیا، تاہم اس حوالے سے مزید معلومات معلوم نہیں ہوسکا البتہ واقعے سے متعلق ضلعی انتظامی حکام نے تصدیق کیا۔
مستونگ، نامعلوم مسلح افراد لیویز اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر فرار

ٹیگز:
مستونگ
