کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وفاقی وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کی ہدایات کی روشنی میں بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف قومی مہم کے سلسلے میں کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کی کارروائیاں صوبہ کے تمام آپریشن سرکلزمیں جاری ہیں۔اس خصوصی مہم کے دوران کیسکوٹیمیں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت پشین، لورلائی، سبی، خضدار اور مکران آپریشن سرکلز میں بلاتفریق تمام نادہندگان سے بقایاجات کی وصولی کے ساتھ ساتھ بجلی چوروں کے کنکشنزبھی منقطع کررہی ہیں۔ اس سلسلے میں کیسکوٹیموں کی جانب سے گزشتہ روز 45 بجلی چوروں کے خلاف مختلف پولیس اسٹیشنوں میں قانونی کارروائی کیلئے درخواستیں ارسال کر دی۔اسکے علاوہ بجلی کے میٹروں کو شنٹ اورمیٹر ریڈنگ Slowکرنے پر 159 گھریلو کنکشنزجبکہ 29کمرشل صارفین کے کنکشنزبھی چیک کرکے اُن پرڈٹیکشن کی مدمیں جرمانے عائد کردئیے گئے اوراس طرح بجلی چوری کی مدمیں اُنھیں مجموعی طور پر41857بجلی یونٹ ڈیٹیکشن چارج کیئے گئے جبکہ چارج شدہ بجلی یونٹس کی قیمت23لاکھ 36ہزارروپے بنتی ہے جس میں سے کیسکونے تقریباً22لاکھ 94ہزار روپے وصول کرلئے ہیں۔کیسکو نے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بجلی بل بروقت جمع کرانے کے ساتھ ساتھ اپنے ذمہ بقایاجات کی ادائیگی کو بھی یقینی بنائیں نیزصارفین بجلی کے غیر قانونی استعمال سے اجتناب کریں اور اپنے اردگرد بجلی چوروں کی نشاندہی کرکے اس قومی مہم میں کیسکوکے ساتھ تعاون کریں۔
بجلی چوروں کے خلاف صوبہ کے تمام آپریشن سرکلز میں کا رروائیاں جاری ہیں،کیسکو

ٹیگز:
کیسکو
