کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ریاست کو بلوچستان میں ملٹری آپریشن کی ضرورت نہیں دہشت گردوں کی اتنی طاقت نہیں کہ ان کے خلاف ملٹری آپریشن کریں میرے استعفیٰ دینے سے دہشت گردی رک سکتی ہے توایک منٹ میں استعفی دے دوں گا،مجھے اسمبلی نے وزیر اعلیٰ بنایا ہے اگر اراکین چاہیں گے تو میں ضرور استعفیٰ دے دونگا۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو سول ہسپتال کوئٹہ میں دکی میں دہشتگردوں کے حملے میں زخمی ہونے والے کانکنوں کی عیادت کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔وزیر اعلی سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان دہشتگردی کے واقعات تشویشناک ہیں دہشتگردوں نے ایک بار پھر سوفٹ ٹارگٹ چنادہشتگردوں نے معصوم اور نہتے مزدروں کو شہید کیا،۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی پلان کا ازسر نو جائزہ لیا جائے گا 15اکتوبر کو صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جہاں دہشتگردی کے واقعات پر غور کیا جائے گاہمیں وفاقی حکومت کی پوری سپورٹ حاصل ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ دکی واقعہ کے بعد آپریشن چل رہا ہے،ہم تمام تفصیلات اسمبلی میں لائیں گے سابق ڈی سی پنجگور ذاکر کے قتل میں ملوث 6 دہشت گردوں کو مار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کی ہدایت کردی ہے محکمہ صحت بہتری کیلئے قابل افسران کو تعینات کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دشمن جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا رہا ہے جو ہماری ایجنسوں کے پاس نہیں ہے فور جی سروسز بند ہونے سے دہشتگروں کے رابطے ختم ہونگے تربت میں فورسز نے 280کلو بارود برآمد کرکے شہر کو تباہی سے بچایا دہشت گردی کے واقعات میں جان بحق افراد کے لواحقین کی امداد کی رقم بڑھانے کی کوشش کریں گے۔
میرے استعفیٰ دینے سے دہشت گردی رک سکتی ہے توایک منٹ میں استعفی دے دوں گا،وزیراعلیٰ بلوچستان

ٹیگز:
وزیراعلیٰ بلوچستان
