گوادر (ڈیلی گرین گوادر) گوادر یونیورسٹی اور گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (GDA) نے تعلیم، تحقیق اور شہری ترقی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے باضابطہ طور پر مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب گوادر یونیورسٹی میں ہوئی، جس میں دونوں اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی، جو خطے کی ترقی میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ ایم او یو پر گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر اور گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل شفقت انور شاھوانی نے دستخط کیے۔اس موقع پر یونیورسٹی کے رجسٹرار کنٹرولر اور فیکلٹی ڈینز کے علاوہ ژی ڈی اے کے افسران بھی موجود تھے۔ معاہدے کا مقصد دونوں اداروں کے درمیان تعاون کو بڑھانا جس کے تحت، دونوں ادارے شہری ترقی سے متعلق تحقیق، پائیدار شہری منصوبہ بندی، اور صلاحیت کی تعمیر پر مل کر کام کرنا۔ اس کے علاوہ دونوں ادارے مشترکہ طور پر ورکشاپس، کانفرنسز، تحقیق و ترقی اور دیگر متعلقہ سرگرمیوں کا انعقاد شامل ہے۔ گوادر یونیورسٹی جی ڈی اے کو مستقبل کے منصوبوں میں معاونت کے لیے علمی اور تکنیکی مہارت بھی فراہم کرے گی۔ اس کے علاوہ، اس مفاہمتی یادداشت سے علمی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، تحقیقاتی کام میں سہولت فراہم کی جائے گی، اور اساتذہ کی پیشہ ورانہ استعداد میں اضافے کے لیے تربیتی پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔ نمائشوں اور اختراعی پلیٹ فارمز کے ذریعے گوادر کی ترقیاتی صلاحیتوں سے متعلقہ کورسز بھی متعارف کروائے جائیں گے۔
گوادر یونیورسٹی اور گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ٹیگز:
گوادر یونیورسٹی
