اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بلوچستان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 262سے منتخب ہونے والے مسلم لیگ(ن) کے رکن عادل خان بازئی کو پارلیمانی پارٹی سے رو گردانی کرنے پر ڈی سیٹ کرنے کا ریفرنس الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھجوا دیا۔ پیر کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھیجے گئے مراسلے اور ریفرنس میں مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں نواز شریف کی جانب سے اسپیکر کو لکھے گئے ڈیکلیریشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ این اے 262سے منتخب ہونے والے مسلم لیگ(ن) کے رکن عادل خان بازئی نے پارلیمانی پارٹی سے رو گردانی کی ہے جس پر انہیں آئین کے آرٹیکل 63Aکے تحت ڈی سیٹ کیا جائے اور ان کی نشست کو خالی قرار دیا جائے۔ واضح رہے کہ عاد ل بازئی 8فروری 2024کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے حمایت یا فتہ آزاد امیدوار کے طور پر منتخب ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے قومی اسمبلی میں مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کی تفصیلات جمع کروائیں تھیں تاہم اس کے باوجود انہوں نے پی ٹی آئی کا ساتھ تھا۔
این اے 262 کوئٹہ سے رکن قومی اسمبلی عادل خان بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ

ٹیگز:
عادل خان بازئی
