کوئٹہ : وزیراعلیٰ انشیٹو پروگرام فارہیپاٹائٹس فری بلوچستان کی کوارڈی نیٹر ڈاکٹر گل سبین اعظم غوریزئی نے کہا ہے کہ عوام کالا یرقان مثبت ہونے کی صورت میں وزیراعلیٰ پروگرام برائے تدارک کالا یرقان محکمہ صحت حکومت بلوچستان سے مفت ادویات حاصل کریں۔ یہ بات انہوں نے بلوچستان میں ہیپاٹائٹس کی روک تھام کیلئے وزیراعلیٰ کے پروگرام برائے انسداد ہیپاٹائٹس کے زیراہتمام ضلع لسبیلہ کے صنعتی شہر حب کیای پی آئی سینٹر میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں ڈی ایچ او لسبیلہ ڈاکٹر آصف انور شاہوانی، اسسٹنٹ کمشنر حب لیفٹینٹ(ر) محمد احمد ظہیر، ایم ایس حب سول ہسپتال ڈاکٹر عبدالغنی بلوچ نے ہیپاٹائٹس سے متعلق شرکاء کو ہیپاٹائٹس سے بچاؤ اور تدراک سے متعلق معلومات فراہم کی سمینار میں بتایا گیا ہے کہ کالا یرقان،ہیپاٹائٹس سی اور بی کے حوالے سے چھ روزہ مہم شروع کردیا گیا ہے اس مہم کے دوران لوگوں کو کالا یرقان کے مفت ویکسینسیشن کی جائے گی مقررین نے کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس کی تشخیص، ویکسی نیشن اور علاج معالجے کے ساتھ عوام میں شعور و آگاہی کی بھی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا ہے کہ لسبیلہ میں ہیپاٹائٹس کی چھ روزہ ویکسی نیشن مہم کا آغاز کردیا گیا ہے وہاں لوگوں کی اسکریننگ اور ویکسی نیشن کا عمل شروع کیا ہے سمینار میں بتایا گیا ہے کالا یرقان کے تدارک اور خاتمے کے لیے معاشرے کے تمام طبقہ فکر کے لوگوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہتے تاکہ ہم ہیپاٹائٹس سے پاک معاشرہ تشکیل دیں سکے دراثنا کالا یرقان کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر کے زیر صدرات ایک اجلاس ھوا جمیں ہیپاٹائٹس اور ہیپاٹائٹس سے متاثر مریضوں کے حوالے سے متعلق امور پرتبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں صنعتی شہر حب میں قائم مختلف کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی جس میں گیٹرون،بیکواور جبکو سمیت ڈی ایچ او لسبیلہ ڈاکٹر آصف انور شاہوانی، اسسٹنٹ کمشنر حب لیفٹینٹ(ر) محمد احمد ظہیر، پروینشنل کوڈینیٹر ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام بلوچستان ڈاکٹر گل سبین اعظم غورزئی، ایم ایس حب سول ہسپتال ڈاکٹر عبدالغنی بلوچ اور یعقوب لاسی ڈپٹی ڈی ایچ او نے شرکت کی اجلاس میں متفقہ طور پر یہ فصیلہ ہوا ہے کہ ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام بلوچستان کی طرف سے ایک ریسرچ سٹڈی کیا گیا جس میں کیس اور کنٹرول کو لیا گیا، اس کے لیے نصیرآباد ضلع اور کنٹرول کے لیے لسبیلہ چنا گیا لسبیلہ میں جو مثبت رزلٹ آئے ہیں ان کے لیے فیکٹری مالکان سے پی سی آر کے حوالے سے میٹنگ کنڈکٹ کی گئی متاثر مریضوں کے پی سی ار ٹیسٹ جو بہت مہنگاں ھے اس سلسلے میں یہ کمپنیاں غریب مریضوں کو مدد فراہم کریں۔
عوام کالا یرقان مثبت ہونے کی صورت میں وزیراعلیٰ پروگرام برائے تدارک کالا یرقان محکمہ صحت حکومت بلوچستان سے مفت ادویات حاصل کریں،ڈاکٹر گل سبین اعظم غوریزئی

