مستونگ (نمائندہ خصوصی)رئیسانی قبائل اتحاد نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر یک طرفہ بیانات چل رہی ہے ہم ایسے بیانات کی پرزور مزاحمت کرتے ہیں اصل حقیقت اس کے برعکس ہے بروز جمعہ وقت 4بجے کے لگ بھگ میرفیاض احمد رئیسانی کو درینگڑھ نائب رسالدار ایاز نے درینگڑھ سے اٹھا کر لاپتہ کیا جب رشتہ داروں کو پتہ چلا فورن درینگڑھ تھانہ پہنچ گئے لیکن نائب رسالدار آیاز نے لاعلمی کا اظہار کیا رشتہ دار نے دو مرتبہ تھانہ درینگڑھ کا چکر لگایا لیکن مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملانائب رسالدار ایاز کے غلط بیانی اورسخت رویہ کے خلاف روڈ بند کرنے پر مجبور ہوگئے فیاض احمد رئیسانی کی بازیابی کیلئے روڈ بلاک کیا گیا تاکہ ہماری فریاد افسر بالا تک پہنچ جائے بجائے فریاد کے ناا ہل نائب رسالدار اپنے جرم کو چھپانے کیلئے احتجاج میں نشے کی حالت میں پسٹل ہاتھ میں تھامے بجائے مذاکرات کے گرفتاریاں شروع کیا اور دھمکیاں دینا شروع کردیا اپنے خلاف نعرہ بازی سن کر اشتعال انگیز ی میں اکر اپنے آنا کے خاطر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی اورمیر مقبول احمد رئیسانی جو کہ میر فیاض احمد رئیسانی کا بھائی ہے برائے راست گولی مارکر شہید کردیا میر ریاض احمدرئیسانی میراعجاز احمد رئیسانی کو برائے راست گولیوں کا نشانہ بنایا اور اس طرح کئی مسافر زخمی ہوئے اور فورس بھی پریشانی میں فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں فورس کے دوعظیم نوجوان مزارخان مینگل ممتاز احمد محمد شہی اپنے ہی فورس کے ہاتھوں شہید ہوئے ہم انکے غم میں برابر کے شریک ہیں ہم شہید لیویز فورس کی لواحقین سے کہتے ہیں ہمارے اورآپ کے شہیدوں کے قتل کا ذمہ دار نائب رسالدار ہے۔ہم وزیراعلیٰ بلوچستان جناب سرفراز بگٹی،ڈی جی لیویز، ہوم سیکرٹری،ڈی سی مستونگ سے اپیل کرتے ہیں کہ ایک غیر جانبدار تحقیقاتی ٹیم مقرر کریں جس میں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو اور پتہ چلے کہ کس دشمنی کے بناپر نہتے بے گناہ لوگوں پر گولی چلانے کی نوبت کیوں آئی آپ کو کس نے نہتے شہریوں پر اسٹیٹ فائرنگ کی اجازت دے دی اور بے گناہ لوگوں کی ایف آئی آر دشمنی کے بناء پر کا ٹی اور شہید لیویز فورس اور شہید مقبول رئیسانی کا پوسٹ مارٹم کرکے دیکھیں گولیاں اپنے لیویز فورس کے اور نائب رسالدار کی پسٹل کی ہی ہے جبکہ وڈیوز کو دیکھا جاسکتا ہے کہ فائرنگ کہاں سے ہورہی ہے اور امید رکھتے ہیں کہ سوشل میڈیا سے حق وسچ کا آواز بنے نہ کہ ظالم و جابر کی آواز ڈپٹی کمشنر مستونگ سے پرزور اپیل ہے کہ علاقہ میں امن کی بحالی کردار ادہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑینگے علاقہ میں امن و امان کہ حوالے سے ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہیں۔
سانحہ درینگڑھ پر یکطرفہ سوشل میڈیا بیانات کو مسترد کرتے ہیں،رئیسانی قبائل اتحاد

ٹیگز:
،رئیسانی قبائل اتحاد
