کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) فاطمہ جناح اسپتال کوئٹہ میں داخل کانگو وائرس کی ایک مشتبہ مریضہ انتقال کرگئیں، اسپتال میں داخل ایک مریض میں کانگووائرس کی تصدیق ہوئی ہے، رواں سال صوبے میں کانگووائرس کے مریضوں کی تعداد 30ہوگئی ہے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق مریضہ کا تعلق ضلع موسی خیل سے تھا اور کانگو وائرس کے شبہ میں گزشتہ رات تشویشناک حالت میں فاطمہ جناح اسپتال لایا گیا تھا،،، مریضہ کے خون کے نمونے لیب ٹیسٹ کیلئے حاصل کئے گئے تھے تاہم ٹیسٹ ریزلٹ آنے سے پہلے خاتون انتقال کر گئیں اس کے علاوہ فاطمہ جناح اسپتال میں داخل ایک مریض میں کانگووائرس کی تصدیق گئی 23 سالہ مریض کا تعلق کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک سے ہے، متاثرہ مریض کا علاج جاری ہے، رواں سال فاطمہ جناح اسپتال میں کانگووائرس کے 30مریضوں کو علاج کے لئے لایا گیا ہے۔
فاطمہ جناح اسپتال کوئٹہ میں داخل کانگو وائرس کی ایک مشتبہ مریضہ انتقال کرگئی

ٹیگز:
فاطمہ
