لاہور (ڈیلی گرین گوادر)حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی وائس پریزیڈنٹ ثمینہ سعید نے کہا ہے کہ ایک داعی ، حکمران اور ایک سپہ سالار کی حیثیت سے نبی محترم ﷺ سے بڑھ کے کوئ نہیں ہے۔ وہ عالم انسانیت کے لیے پیغمبر بن کے آئے -انہوں نے مدینہ جیسی اسلامی فلاحی ریاست بنائ تو وہ سب سے بڑے سیاستدان تھے۔ان خیالات کا اظہار انہوں صحافیات کی تنظیم نجف کے تحت پریس کلب لاہور میں محفل میلاد میں سیرت النبی ﷺ کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر نبی کریم صلی علیہ وسلم کا مشن ہے جسے تا قیامت زندہ رکھنا ہےثمینہ سعید نے کہا اللہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذکر کو بلند کیا- سارا عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے دل میں موجود ہےـ اصل عشق رسول یہ ہے کہ ان کی لائ ہوئ سنت ان کا اسوہ اور وہ قران مجید جو ان پہ نازل ہوا تھا اس پہ عمل کرنے والے بن جائیں انہوں نے عدل کا نظام قائم۔کیا۔عورت کی کوئ عزت نہین تھی ۔خواتین پر اللہ تعالیٰ کا بہت بڑا احسان یے کہ ہمیں جینے کا حق دیا – بحثیت امتی ہمارا فرض ہے کہ ہم ان کے نظام کو نافذ کرنے والے بن جائیں انہوں نے انسانوں کو انسانوں کی غلامی سے نکال کے رب کی بندگی میں دیا پریس کلب میں منعقدہ محفل میلاد میں صحافیات ، لکھا ری خواتین اور معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی
تاریخ اسلام کا عظیم انقلاب محمد ﷺ نے برپا کیا ` ثمینہ سعید

ٹیگز:
ثمینہ سعید
