حب(ڈیلی گرین گوادر) 2 ارب 40 کروڑ کے خصوصی ترقیاتی فنڈز حب کی عوام کیلئے لیکر آیا تھا جو بھوتانی برادران نے کینسل کروا دئیے بھوتانی برادران کی دشمنی مجھے سے نہیں حب کی عوام سے ہے ان خیالات کا اظہار میر علی حسن زہری نے پاکستان پیپلز پارٹی کا موضع پڑیاں امام بخش بزنجو گوٹھ میں گرینڈ شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حالی میں پاسپورٹ آفس حب کے فنڈز ریلیز کروا کر آیا تھا مگر بھوتانی برادران نے وہ بھی کینسل کروایا ہے انہوں نے کہا کہ میں پیپلز پارٹی کا چھوٹا سا ورکر ہوں حب کی مظلوم عوام کی خدمت کرنا چاہتا ہوں انہوں نے کہا کہ آج پیپلز پارٹی نے حب کی سیاست میں نئے باب کا اضافہ کیا ہے کہ اب یہاں کی خواتین بھی جلسے میں بڑی تعداد میں شرکت کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ اپنی ماں بہنوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے انکے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رجسٹریشن کے حوالے سے بھی کام جاری ہے جلد ہر گاں میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سینٹرز قائم کیے جائیں گے گرینڈ شمولیتی جلسے میں ساکران کے مختلف علاقوں سے بزں جو، ساجدی، سیاہ پاد، محمد حسنی، ملازئی، مری و دیگر مختلف سیاسی و قبائلی عمائدین امیر بخش بزنجو، نور خان بزنجو، غفور محمد حسنی، شوکت ساجدی، اقبال ساجدی کولوائی، بابو بھٹو، وڈیرہ عثمان بزنجو، وڈیرہ دوست حمد بزنجو و دیگر معززین کا اپنے سیکڑوں ساتھیوں برادری کے ساتھ عثمان کوہ بلوچ کی سرپرستی میں میر علی حسن زہری کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی میر علی حسن زہری و دیگر رہنماں کا جلسہ گاہ آمد پر انکا استقبال پھولوں کی پتیان نچھاور کی گئی اور روایتی اجرک پہنایا گیا،
پیپلز پارٹی نے حب کی سیاست میں نئے باب کا اضافہ کیا ہے، میر علی حسن زہری

ٹیگز:
میر علی حسن زہری
