دکی(ڈیلی گرین گوادر) دکی میں سیلا بی ریلے میں بہہ جانے والے شخص کی لاش نکال لی گئی۔لیویز ذرائع کے مطابق دکی کے علا قے انمبار ندی میں گاڑی سمیت بہہ جانے والے عبدالقادر ناصر نا می لاش کی لاش ندی سے نکال لی گئی، ریسکیو حکام نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش لورالائی روانہ کردی گئی۔لیویز ذرائع کے مطابق محکمہ بی اینڈ آر کے سابق سپرنٹنڈنٹ عبدالقادر ناصر گاڑی سمیت سیلابی ریلے میں بہہ گئے تھے۔
دکی میں سیلا بی ریلے میں بہہ جانے والے شخص کی لاش نکال لی گئی

ٹیگز:
دکی
