پنجگور(ڈیلی گرین گوادر)پنجگور گرمکان جاوید کمپلیکس کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان بحق ایک زخمی جبکہ دوسرے واقعی میں خدابادان پسکول ندی کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو افراد زخمی جاوید کمپلیکس کے قریب فائرنگ سے جان بحق شخص کی شناخت سجاد ولد محمد علی عرفان ولد غلام نبی زخمی ہے جو سراوان خدابادان کے رہائشی ہیں خدابادان پسکول ندی کے قریب فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کی شناخت عبدالوھاب اور ساجد بتائے جاتے ہیں پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش کررہی ہے۔
پنجگور،نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

ٹیگز:
پنجگور
