اورماڑہ (ڈیلی گرین گوادر)اورماڑہ کے سمندری حدود میں بدھ کی صبح سے لاپتہ ہونے والے شمبے نامی مقامی ماہی گیر اپنے دو جواں سالہ بیٹوں سمیت تاحال نہ مل سکے۔ گزشتہ روز مختلف ساحلوں پر پاک نیوی کی ریسکیو ٹیمیں مقامی افراد کے ساتھ تلاش میں مصروف رہے جبکہ کوڈ کاپٹر اور ایئرکرافٹ کی مدد سے بھی پاک نیوی کی جانب سے اورماڑہ پہاڑی کے پیچھے دشوار گزار چٹانوں اور کھلے سمندر میں میلوں دور لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش جاری رہی۔ دوسری جانب پی ایم ایس اے اور محکمہ فشریز اورماڑہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بشیر احمد کاکڑ کے حکم پر فشریز گشتی ٹیمیں بھی گزشتہ دنوں ریسکیو آپریشن میں مصروف عمل رہے۔ تاہم لاپتہ ماہی گیر شمبے اور ان کے دو جواں سالہ بیٹوں کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا اور آج تیسرے روز پاکستان نیوی، پی ایم ایس اے اور محکمہ فشریز کی جانب سے تلاش کا عمل روک دیا گیا ہے۔ واضح رہے بدھ کی صبح اورماڑہ کے سمندری حدود میں دوران ماہی گیری شمبے نامی مقامی ماہی گیر اپنے دو جواں بیٹے آصف اور احمد سمیت لاپتہ ہوئے تھے۔
اورماڑہ کے سمندر میں لاپتہ باپ اور دو بیٹے تیسرے روز بھی نہ مل سکے، تلاش کا عمل روک دیا گیا

ٹیگز:
اورماڑہ
