اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ملاقات،بلوچستان کی سیکورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ منگل کو صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ملاقات کی، ملاقات میں بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے حوالے سے بریفنگ اوربلوچستان میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ بلوچستان میں سیکورٹی کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں،صدر مملکت نے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کیلئے مو ثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔
صدر مملکت سے وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ملاقات، بلوچستان کی سیکورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ٹیگز:
صدر مملکت
