خضدار(ڈیلی گرین گوادر) خضدار میں ٹریفک حادثہ مو ٹرسائیکل سوار دو بچے جاں بحق ہو گئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق خضدار کے علا قے نیشنل ہائی وے وھیر نزد وہاب ہوٹل موٹر ایریا میں موٹر سائیکل اور ایمبولینس کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار دو افراد جنید شاہد ولد غلام اللہ اور مزمل احمد ولد عبیداللہ جاں بحق ہوگئے دونوں کا تعلق وڈھ کلی حاجی پیر محمد سے بتایا جاتا ہے، ریسکیو حکام نے لاشوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا مزید کارروائی جا ری ہے۔
خضدار،ٹریفک حادثے موٹرسائیکل سوار دو بچوں سمیت جاں بحق

ٹیگز:
خضدار
