پشین(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ اسسٹنٹ کمشنر حرمزئی ضلع پشین سردار سلیمان بلیدی کی زیر نگرانی ریسکیو آپریشن گزشتہ روز ڈیم میں ڈوبنے والی3سالہ بچی اور 16سالہ لڑکی کی لاشیں نکال لی گئیں 18 اگست کو منزری عشیزی ڈیم میں دو لڑکیوں کے ڈوبنے کی اطلاع موصول ہوئی کوئٹہ کمشنر کوئٹہ ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر پشین کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر حرمزئی سردار سلیمان بلیدی کی زیر نگرانی ریسکیو آپریشن کا فوری آغاز کیا گیا۔ پی ڈی ایم اے ریسکیو ٹیم، پاک آرمی، ایف سی، اور لیویز فورس حرمزئی، علی زئی نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیاریسکیو ٹیم نے 3 سالہ بچی اورایک 16سالہ لڑکی کی لاشیں برآمد کرلی گئیں ریسکیو آپریشن تمام حصہ لینے والی ٹیموں کی جانب سے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کے ساتھ انجام دیا گیا۔
پشین،ڈیم میں ڈوبنے والی بچی اور خاتون کی لاشیں برآمد

ٹیگز:
پشین
