ہرنائی : بی اے پی کے خاتون رکن صوبائی اسمبلی محترمہ لیلیٰ ترین، بی اے پی کے ضلعی آرگنائزر ملک روح اللہ خان ترین نے کہاکہ عوام سے انتخاب میں جو وعدے کئے تھے انہیں عملی جامعہ پہنانے کیلئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی کوششوں سے ضلع ہرنائی کے عوام کاایک اور درینہ حل طلب مطالبہ حل ہونے کو 28 اپریل کو وزیراعظم عمران خان ہرنائی کوئٹہ،ہرمائی سنجاوی روڈ سمیت بلوچستان میں مختلف نیشنل ہائی ویز کاافتتاح کرینگے انہوں نے کہاکہ ضلع ہرنائی کے عوام سے جو وعدہ کیا تھا پارٹی قائد وزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال خان اور وفاقی حکومت کی تعاون سے حل کردیا گیا انہو ں نے کہاکہ ضلع ہرنائی کی ترقی و خوشحالی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے 28 اپریل کو ہرنائی سمیت مختلف اضلاع میں نیشنل ہائی ویز کے افتتاح کرنے اور بلوچستان کا دورہ کرنے کا خیرمقدم کیا ہے
عوام سے انتخاب میں جو وعدے کئے تھے انہیں عملی جامعہ پہنانے کیلئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں، اسمبلی لیلیٰ ترین

ٹیگز:
عوام
