صحبت پور(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا ہے کہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ اپنے حلقے صحبت پور کو ان قدرتی آفات سے محفوظ رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرینگے اور کسی بڑے نقصان سے محفوظ رہنے کے لیے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد خان کھوسہ نے مانجھوٹی کینال میں لگنے والی شگاف کی جگہ کا دورہ کرنے کے موقع پر کیا صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے شگافوں کو بند کرنے سمیت دیگر حفاظتی اقدامات کو تیز کرنے کرنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ شگافوں کو پر کرنے کا کام مذید تیز کیا جائے اور اس حوالے سے جو بھی مشنری درکار ہے وہ سب مہیا کیا جائے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے ضلعی انتظامیہ کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بلا جھجک حفاظتی اقدامات کے حوالے سے ہر قسم کی مدد آپ کو فراہم کیا جائے گا تاکہ علاقے کو کسی بڑے نقصان سے محفوظ رکھا جائے۔
صحبت پور کو قدرتی آفات سے محفوظ رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرینگے،میر سلیم احمد کھوسہ

ٹیگز:
میر سلیم احمد کھوسہ
