کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے مطالبات کے حق میں گوادرمیں 12 روز سے دھرنا جاری ہے،دھرنا کی وجہ سے حکومت کی جانب سے مکران کی شاہرائیں بند کردیئے گئے ہیں۔جس میں تربت ٹو گوادرشاہراہ اورتربت ٹوکراچی شاہراہ 27جولائی سے تاحال بندہیں،جسکی وجہ سے مکران ڈویژن کے مریض اورمسافر رل گئے۔ شاہراں کی بندش سے خوردونوش کی اشیااورپیٹرولیم مصنوعات کی قلت اورقیمتوں میں سو فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔ شاہراوں کی بندش اورمہنگائی سے ضلع کیچ میں کاروبارمتاثراورشہر ی مشکلات سے دوچار ہیں۔تربت ٹو کراچی شاہراہ کی بند ش سے ضلع کے زچہ بچہ سمیت پیچیدہ بیماریو ں کے علاج کیلئے کراچی جانے کیلئے پریشانی سے دوچارہیں۔تربت سمیت ضلع کیچ میں موبائل فو ن نیٹ ورکس،انٹرنیٹ ڈیٹااوروائی فائی 27جولائی سے تاحال بندہیں جس سے تمام مکاتب فکر کے افراد متاثرہیں۔انٹرنیٹ کی بندش سے کاروباری افراد،مالیاتی ادارے،این جی اوزاورانٹرنیٹ سے منسلک سرکاری ونجی دفتری کام متاثر ہیں۔ انٹرنیٹ بندش سے 12دنوں سے طلبہ وطالبات کی مختلف کورسز کے آن لائن کلاسز نہیں ہورہی ہیں،وہ ذہنی اذیت سے دوچارہیں۔ انٹرنیٹ کی بندش سے صحت کارڈ سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے مریض اوراسپتال انتظامیہ،ایزی پیسہ سے منسلک دکانداربھی پریشان ہیں۔انٹرنیٹ بندش سے مکران کے آغاخان لیبارٹری کے برانچزآن لائن رجسٹریشن نہ ہونے سے بندہیں،ٹسٹ کرانے کیلئے مریض پریشان ہیں۔انٹرنیٹ کی بندش سے مکران میڈیکل کالج،مکران کے تینوں یونیورسٹیزکے ٹیچرز اوراسٹوڈنٹس ریسرچ اورپیپرزکی تیاری کیلئے12دنوں سے ذہنی کوفت کا شکارہیں۔جبکہ انجمن تاجران کے مطابق آٹھ روز سے مسلسل ہڑتال اور12روز سے شاہراں کی بندش سے تاجر برادی کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔کاروباری افراد اورشہری مطالبہ کررہے ہیں کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کال پر تربت،گوادرسمیت مکران ڈویژن کی بازار،مالیاتی ادارے اورمارکیٹس کھل گئے ہیں اسلئے مہنگائی کو کنٹرول اورخوراک کی قلت ختم کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے بند شاہراہیں کھول د ی جائیں۔ واضح رہے کہ حکومت اوربلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے ایف آئی آر کے حوالے سے مزاکرات بار بار ناکام ہورہے ہیں۔ آل پارٹیز گوادرکی قیادت مظاہرین اورحکومت کے مابین ثالی کا کردار کررہی ہے ساتھ ہی بلوچستان کی قوم پرست جماعتوں کے مرکزی قائدین بھی کردارادا کریں۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے مطالبات کے حق میں گوادرمیں 12 روز بھی دھرنا جاری

ٹیگز:
بلوچ یکجہتی کمیٹی
