کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن بلوچستان اسمبلی زرک خان مندوخیل نے کہاہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف کی قیادت میں وفاقی حکومت ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پرخوشحال کرنے کیلئے کوشاں ہے بعض قوتیں ملک کو ترقی یافتہ نہیں دیکھناچاہتیں اس لئے وہ ترقی کی راہ میں رکاوٹیں پیداکرنے کیلئے کوشاں ہیں،سید رضا کی مسلم لیگ(ن) بلوچستان میں شمولیت سے کوئٹہ میں پارٹی مزید فعال اور منظم ہوگی۔یہ بات انہوں نے ایچ ڈی پی کے رہنما و حلقہ پی بی 42سے سابقہ امیدوار سیدرضا اور امیر محمد ہزارہ کی مستعفی ہوکر مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کے موقع پرپارٹی سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پرمسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما وسابق سینیٹرسعیدالحسن مندوخیل،صلاح الدین کبزئی اوردیگر رہنمابھی موجود تھے۔زرک خان مندوخیل نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے پارٹی قائدین نے اپنی سیاست کو داؤ پر لگاکر ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایااورانشاء اللہ اب سابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور وزیراعظم میاں محمدشہباز شریف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کیلئے کوشاں ہے لیکن بعض منفی قوتوں کو یہ ترقی ہضم نہیں ہورہی ہے اور وہ ملک اورحکومت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں لیکن انہیں ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔انہوں نے کہاکہ عوام نے عام انتخابات میں مسلم لیگ(ن) پر جس اعتماد کااظہارکرکے کامیاب کرایا انشاء اللہ مسلم لیگ(ن) عوام کومایوس نہیں کریگی انکے مسائل حل کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔انہوں نے سیدرضااورامیرمحمدہزارہ کو مسلم لیگ(ن)میں شمولیت کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ انکی شمولیت سے کوئٹہ میں مسلم لیگ(ن)مزیدفعال اور منظم ہوگی۔
وفاقی حکومت ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پرخوشحال کرنے کیلئے کوشاں ہیں،زرک خان مندوخیل

ٹیگز:
زرک خان مندوخیل
