اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) حکومت اگر یہ سمجھتی ہے کہ اس طرح سے عوام کی آواز دبائی جاسکتی ہے اور عوام شکست قبول کرلیں گے تو یہ غلط فہمی ہے اب یہ سیل رواں مضبوط سے مضبوط تر ہوتا چلا جائے گا یہ بات سیکٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق اور صدر وسطی پنجاب نے لاہور سے خواتین کے، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی کال پر جلسہ عام کے لیئے اسلام آباد روانگی کے قافلوں کو روکنے پر مذمتی بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ خواتین اس وقت مہنگائی ،ٹیکسوں کی بھرمار ،بنیادی ضروریات زندگی کے پہنچ سے باہر ہوجانے اور بجلی گیس کے مسائل سے اس قدر تنگ آچکی ہیں کہ وہ احتجاج کرنے نکل آئی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ دھرنے میں شرکت کے لیئے آنے والے قافلوں کو روکنا بالخصوص خواتین کو جبراً آگے نہ بڑھنے دینا حکومت کی بزدلی کا ثبوت ہے حکومت اگر اس فسطائیت سے باز نہیں آئے گی تو ہم ملگ میں جگہ جگہ دھرنا گاہیں بنادیں گے اور عوام کی یہ آواز بلند ہوکر رہے گی انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کو چاہیئے کہ دھرنے میں شامل ہونے والے قافلوں کو پرامن طریقے سے راستہ دیا جائے ۔ڈاکٹر حمیرا طارق ،نازیہ توحیدنے خواتین کی بڑی تعداد کے جلسہ گاہ پہنچنے پر اظہار تشکر کیا۔اور عوام کے حقوق کے لیے کی جانے والی جدوجہد پر انھیں خراج تحسین پیش کیا
ملکی مسائل پرآواز اٹھانا عوام کا جمہوری و آئینی حق ہے،ڈاکٹر حمیرا طارق

ٹیگز:
ڈاکٹر حمیرا طارق
