کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جماعت اسلامی کے رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان نے گوادر میں ماہ رنگ بلو چ کے جلسے پر فائرنگ بلوچستان کے تمام شاہراوں کو بند کرنے موبائل نیٹ ورک اور ریڈ زون کو سیل کر نا بزدلانہ اقدامات ہے دو روز قبل بلوچستان اسمبلی میں قومی شاہراوں کو بند نہ کرنے کے اعلان کے باوجود حکومت نے پورے بلوچستان کو سیل کردیا ہیں طاقت کے زور پر جلسے کو روکنا آہین پاکستان کی خلاف ورزی ہے اسلئے 29جولائی کو ہونے والے اجلاس میں حکومتی بینچوں کے بجایئے اپوزیشن بینچوں پر بیٹھ کر حکومت کے سیاہ کارناموں کا ایوان کے اندر اور باہر ناانصافیوں کے خلاف آواز اوٹھاونگا بلوچستان اسمبلی میں ایک وزیر کے غنڈوں نے مجھ پر حملہ کردیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیامولانا ہدایت الرحمن نے کہا کہ گوادر سمیت پورے بلوچستان کی جو صورتحال ہے اس کا ذمے دار کون ہے۔گوادر میں آج فائرنگ کی اطلاعات ہیں کچھ لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں، نیٹ ورکنگ کی بندش کی وجہ سے مشکلات ہیں۔ پرامن اور نہتے لوگوں کو روکنے کی ہم مذمت کرتے ہیں، حکومتی ر ویے کیخلاف میں حکومتی نشستوں پر نہیں بیٹھ سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سیاسی جماعتیں، کارکنان ریاست کو بتانا چاہتے ہیں کہ طاقت کے استعمال نے ریاست کو نقصان پہنچایا ہے، طاقت کے استعمال سے لوگوں کے دلوں میں نفرت پیدا ہوگئی ہیں۔ طاقت کے ذریعے کسی کو اپنا غلام بنانا آج کے دور میں ناکام ہوگیا ہے۔ پاکستان کے آئین کے مطابق جلسہ کرنا سیاسی سرگرمیاں ہر جماعت اور ہر شہری کا حق ہے۔ اگر کوئی پرامن جلسہ کرتا ہے تو کسی کو حق نہیں پہنچتا ہے کہ آپ پابندی لگائیں، کسی کو سیاسی جلسہ یا اجتماع کرنے نہ دیں۔ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ جو گوادر میں بلوچ راجی مچی کا انعقاد کرنے جارہی تھی جو ایک جلسہ تھا، ہم اس کی مہمان نواز کرنا چاہتے تھے کیونکہ یہ ایک سیاسی سرگرمی تھی لیکن حکومت کی جانب سے سڑکیں بند کرنا، سوشل میڈیا، انٹر نیٹ سروس، موبائل نیٹ ورک بند کرنا کہاں کا انصاف ہے۔ اگر کوئی جلا گھیرا کرے، توڑ پھوڑ کرے تو آپ کا حق ہے کہ آپ اس کو روکیں لیکن اگر کوئی سیاسی سرگرمی کرنا چاہتا ہے یا جلسہ کرنا چاہتا ہے تو اس کو روکنے کیلئے سرکاری سطح پر بلوچستان بھر میں شاہراہیں بند کردی گئی ہیں کیا ایسے حکومتیں چلائی جاتی ہیں۔
مولانا ہدایت الرحمان نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا

ٹیگز:
مولانا ہدایت الرحمان
