اسلام آباد :وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ 25 سال پہلے عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کی بنیاد رکھی، یہ وہ وقت تھا جب پاکستان میں دو سیاسی جماعتوں کا غلبہ تھا،عمران خان چاہتے تو پرویز مشرف سے سمجھوتہ کر کے وزیراعظم بن جاتے۔ویڈیو بیان میں وزیراطلاعات نے کہاکہ آج سے 25 سال پہلے عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کی بنیاد رکھی، یہ وہ وقت تھا جب پاکستان میں دو سیاسی جماعتوں کا غلبہ تھا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے اس ٹو پارٹی سسٹم کے خلاف جدوجہد کا آغاز کیا، بہت کم لوگوں کو امید تھی کہ وہ ان دونوں سیاسی جماعتوں کو شکست دے پائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے اپنی سیاست کی بنیاد تبدیلی کے نعرے پر رکھی اور نئے پاکستان کا وعدہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ نیا پاکستان اور تبدیلی کا وعدہ پاکستان میں ایک ایسی ریاست کی بنیاد رکھنا تھا جس میں قانون طاقتور اور کمزور کے لئے ایک جیسا ہو۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان چاہتے تو پرویز مشرف سے سمجھوتہ کر کے وزیراعظم بن جاتے۔ انہوں نے کہاکہ 2011ء میں لاہور کا جلسہ تحریک انصاف کے لئے ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا، عمران خان پاکستان کی سیاست کا محور اور مرکز بن گئے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ آج بھی تحریک انصاف مڈل کلاس اور لوئر مڈل کلاس کی سب سے بڑی جماعت ہے۔ انہوں نے کہاکہ غریب عوام کو توقع ہے کہ اگر کوئی پاکستان میں انصاف دے سکتا ہے تو وہ صرف تحریک انصاف ہے، عمران خان کا خواب ایک جدید اسلامی فلاحی مملکت کا قیام ہے، یہ وہی خواب ہے جو علامہ اقبال نے دیکھا، قائداعظم نے اس کیلئے جدوجہد کی۔ انہوں نے کہاکہ علامہ اقبال اور قائداعظم کے پاکستان کی طرف بڑھنے کی توقع صرف عمران خان سے ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات
2011ء میں لاہور کا جلسہ تحریک انصاف کے لئے ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا، فوادچوہدری

ٹیگز:
2011ء میں لاہور
