سبی(ڈیلی گرین گوادر)کمشنر سبی ڈویژن سید زاہد شاہ نے بلوچستان انٹیگریٹڈ واٹر ریسورسز مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے زیر تکمیل تمام جاری، نئے اور مکمل ہونے والے منصوبوں کا جامع اور تفصیلی دورہ کیا جبکہ ترقیاتی کام کی کوالٹی اور معیار کی تعریف کی۔ اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ آبپاشی کے اس پروجیکٹ کے ذریعے ضلع سبی میں پینے کے صاف پانی ، زراعت و گلہ بانی، مال و مویشی، جنگلات و جنگلی حیات سمیت تمام منسلک محکموں کی ترقی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے تمام دستیاب وسائل کو عوام کی فلاح و بہبود و معاشی نمو میں اضافے کے لیے وسائل کی دستیابی یقینی بنا رہی ہے،انہوں نے مالی و تکنیکی معاونت پر تمام ڈیولپمنٹ پارٹنرز بلخصوص عالمی بینک کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کہ وہ اپنی سروسز کے ذریعے لوگوں کی فلاح و بہبود کو مستقبل قریب میں بھی جاری رکھیں گے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی اصغر مگسی، ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر انوش خان،ایکسین پی ایچ ای شہزادہ فرخ بلوچ، کنزرویٹر فاریسٹ۔ ایس ڈی او ایریگیشن سمیت مختلف محکموں کے افسران اور دیگر بھی ہمراہ تھے کمشنر سبی سید زاہد شاہ کو بلوچستان انٹیگریٹڈ واٹر ریسورسز مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے حوالے سے تمام ترقیاتی کام کی سائٹ پر انکی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی پی ڈی BIWRMDانجینیئر انوش خان نے بتایا کہ سبی شہر کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے متعدد منصوبوں پر کام کی تکمیل کر دی گئی ہے جس میں 2 لاکھ گیلن پانی کو ذخیرہ کرنے کے لیے مختلف مقامات پر 2 ہیڈ ٹینک بنائے گئے ہیں اس سے سبی شہر اور گرد و نواح کے علاقوں میں بسنے والوں ہزاروں لوگوں کو صاف پانی کی دستیابی ممکن ہو سکے گی، انہوں نے مزید بتایا کہ دریا ناڑی کے ناڑی گاج کے مقام سے سبی شہر تک 11 کلومیڑ آرسی سی زیر زمین پانی کی تقسیم کاری کی نالی بھی بنائی جا چکی ہے جس سے نہ صرف پانی کی چوری کو روکا جا سکے گا تو دوسری طرف شدید موسمی حالات میں پانی کی وافر مقدار دستیاب ہو سکے گی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں پانی کی کمی کا مسئلہ ہرصورت دور کیا جائے انہوں نے اس پروجیکٹ کے نمائندوں سے کہا کہ ایک اور اسکیم متعارف کروا کے جہاں جہاں اور ہیڈ ٹینک بنائے گئے ہیں وہاں سے پائپ لائن بچھا کر گھر گھر تک پانی پہنچانے کے لیے پائپ لائن بچھائی جائے اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ محکمہ پی ایچ ای کے سات ٹیوب ویل ایسے ہیں جو کہ غیر فعال ہیں ان کی مرمت کر کے فعال کر دیا جائے تاکہ ان تمام ٹیوب ویلز کا پانی بھی مرکزی تالابوں میں چھوڑا جائے انہوں نے کہا کہ تمام ترقیاتی کاموں کو مقررہ مدت کے اندر پائیہ تکمیل تک پہنچایا جائے یہ منصوبے کافی تعطل کا شکار رہے ہیں ان میں مزید تاخیر کی گنجائش نہیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر سبی کو بھی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان تمام منصوبوں میں کسی بھی قسم کی کوئی رکاوٹ یا پریشانی کا سامنا ہے تو وہ فوری حل کر دیا جائے تاکہ ترقیاتی کام کی روانی میں کوئی خلل نہ پڑے ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر انوش خان نے ان تمام منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے اور دیگر نئے منصوبوں پر تعاون کی یقین دہانی کرائی اس پروجیکٹ کے تحت زراعت ، آبپاشی ، جنگلات و جنگلی حیات کے منصوبوں کے کام کا بھی تفصیلی دورہ کیا گیا کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے کہا کہ اس پروجیکٹ کی تحت دور رس نتائج پر مبنی منصوبے جب مکمل ہونگے تو ایک طرف لوگوں کو پینے کا صاف پانی ، تو دوسری جانب اجناس کی پیدوار اور فوڈ سیکورٹی اور سیلاب سے تباہ کاریوں جیسے مسائل کے حل میں بھی مدد مل سکے گی جبکہ درختوں کی کاشت سے جنگلی حیات سمیت ماحولیات پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونگے۔
شہر میں پانی کی کمی کا مسئلہ ہرصورت دور کیا جائے،کمشنر سبی ڈویژن

ٹیگز:
کمشنر سبی ڈویژن
