کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) انجینئرزآفیسرزایسوسی ایشن کاایک ہنگامی اجلاس گزشتہ روز میر مجیب الرحمن مری کی زیرصدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں انجینئرزوآفیسرایسوسی ایشن کے انجینئرکلیم اللہ جوگیزئی، کرم بخش بادینی، عمران خان جوگیزئی، عادل عزیز، عبدالسلام مینگل سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کیں۔اس موقع پر کیسکو انجینئروآفیسرایسوسی ایشن کے صدر میر مجیب الرحمن مری نے کہاکہ گزشتہ روز کیسکو سبی آپریشن سرکل کے دفترپر حملے کاایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کی ہم پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کیسکواہلکار شدید گرمی اور سخت موسمی حالات کے باوجود 52ڈگری سینٹی گریڈمیں بھی صارفین کو بجلی فراہمی کیلئے محنت اور لگن سے کام کررہے ہیں۔ انجینئرمجیب الرحمن مری نے کہاکہ کیسکودفاتر اور گرڈاسٹیشن قومی تنصیبات اور اثاثوں کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے لیکن اس کے باوجود چند شرپسند عناصر نے گزشتہ روزسبی میں کیسکودفاترپر حملہ کردیا اور حیران کن بات یہ ہے کہ مذکورہ واقعہ پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں پیش آیا جو قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہاکہ بجلی فراہمی کے لئے ضروری ہے کہ صارفین اپنے بجلی بل بروقت جمع کرائیں کیونکہ بلوں کی ادائیگی سے ہی بجلی کی فراہمی کے اوقات کار میں اضافہ کیاجاسکے گا۔اس موقع پر کیسکوانجینئرزوآفیسرزایسوسی ایشن نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاکہ کیسکواثاثوں اور تنصیبات کی حفاظت کویقینی بنایاجائے نیز کیسکو اہلکاروں کو دوران ڈیوٹی تحفظ فراہم کیاجائے اور مذکورہ واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف فوری طورپرقانونی کارروائی عمل میں لایا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات رونمانہ ہوسکے۔
پولیس کی موجودگی میں دفاترپر حملے قابل مذمت ہیں، کیسکوانجینئرزآفیسرزایسوسی ایشن

ٹیگز:
کیسکو
