کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکارذخمی جوگیا پولیس نے جوابی کارروائی کے بعد ایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا۔ پولیس کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر پولیس ناکے پر تعینات پولیس اہلکاروں نے مشکوک موٹرسائیکل سوار افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا پولیس نے جوابی کارروائی کے بعد ایک دہشت گرد کوزخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ قبضے میں لے لیا جبکہ اسکا دوسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال پہنچادیا اور علاقے کو گھیرے میں لیکر فرار ہونے والے دہشت گرد کی تلاش شروع کردی۔
کوئٹہ،سریاب روڈ پر فائرنگ سے پولیس اہلکارزخمی،جوابی کارروائی میں مشتبہ شخص گرفتار

ٹیگز:
کوئٹہ
