خاران(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ایگزیٹو کمیٹی کے رکن و سابق رکن صوبائی اسمبلی خاران ثناء بلوچ نے شاہ میر ہاوس کلان میں پارٹی کارکنوں کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے خاران اور چند ماہ قبل خاران میں واضع فرق نظر آنا شروع ہو چکا ہے امن امان کی صورتحال ابتہر ہے تاجر طلباء عام شہری غیرمحفوظ ہو چکے ہیں چوری ڈکیتی عروج پر ہے شہر و دیہی علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی قلت ہے لوگ پیاسے ہیں عام صارفین اور زمیندار بجلی سے محروم ہیں بجٹ میں تعلیم جیسے اہم شعبے میں خاران کو نظرانداز کی گئی ہے پی پی پی اور ن لیگ کو بلوچستان کے مسائل سے سروکار نہیں ہے پی پی پی اور ن لیگ کو بلوچستان باندھ کر جھولی میں ڈال دی گئی ہے بی این پی کو عام انتخابات میں جان بوچھ کر پارلیمنٹ سے دور رکھا گیا تاکہ بیرے اور گونگے اسمبلی میں بھٹکر ہان میں ہان ملاتے رہیں بلوچستان کا بجٹ اعداد و شمار کا ہیرہ پیری ہے بجٹ میں صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیئے کوئی خاطرخواہ پلان نہیں ثناء بلوچ نے کہا کہ خاران کی حالت سب کے سامنے ہے ابھی شروعات ہیں آگے دیکھیں کیا ہوتا رہیگا ہم نے اپنے دور میں چوری بدامنی کے خلاف ہر ممکن اقدامات اٹھایا آج لوگ سرشام گھروں میں محصور ہو رہے ہیں لوگوں کا جان و مال عدم تحفظ کا شکار ہیں ان حالات میں بی این پی کے کارکنوں کو مہزب اور شائستہ انداز میں سیاسی و جمہوری کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے بی این پی ہی عوام کی آواز ہے ہم نے کل بھی خاران کے دکھ درد تکلیف کو اپنا سمھجا اور آج بھی سمجھ رہے ہیں کارکن ہر مثبت چائے کسی بھی طرف سے حوصلہ افزائی کریں اور منفی عمل کی حوصلہ شکنی کریں۔ انہوں نے کہا کہ خاران میں چوری بدامنی پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی بجلی کی لوزد شیڈنگ لحمہ فکریہ ہے جن کے خلاف کمربستہ ہو کر میدان عمل میں آگے آنے کا وقت آچکا ہے انھوں نے کہا کہ لوگ بی این پی کے دور اقتدار کو یاد کر رہے ہیں لوگ یہ بات بخوبی سمھجتے ہیِ کہ بی این پی ہی عوامی مسائل سے بجات دہندہ جماعت ہے مگر بدقسمتی ہے بی این پی کو صوبے میں دیوار سے لگا دی گئی ہے اب انجام یہ ھیکہ لوگ پریشانی کی عالم میں ہیں ثناء بلوچ نے کہا کہ خاران کے عوام نے ہمیشہ سے بی این پی پر اعتماد کرکے انھیں عزت و شرگ بخشی ہے حالیہ انتخابات میں ہمیں پارلیمنٹ سے دور تو رکھا گیا مگر ہمارے زبان کو بند نہیں کیا جا سکتا ہے کارکن عوامی مسائل پر بولیں شائستہ زبان میں لکھیں مثبت انداز میں نشاندہی کریں ثناء بلوچ نے کہا کہ بدقسمتی سے سوشل میڈیا کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے جو باعث افسوس ہے کیونکہ کچھ لوگ سوشل میڈیا میں زندہ رہینے کو سیاست کے میدان میں زندہ رہنے کا واحد اور موثر زریعہ سمھجتے ہیں لیکن اس طرع نہیں ہے سوشل میڈیا معلومات کا ایک معمولی زریعہ ہے ثناء بلوچ نے کہا کہ خون لیگ عوام کا ہمددر نہیں بلکہ انھیں اپنے سلوٹ سے سروکار ہے جو نھبا رہے ہیں ثناء بلوچ نے کارکنوں پر زور دی کہ وہ عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ پارٹی کی فعالیت کے لیئے عملی کردار ادا کریں عوام کے مسائل کو سامنے لائیں تعمیری اور جائز تنقید اخلاقی دائرے میں رہ کر کریں سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے اجتناب کی جائے اور سوشل میڈیا میں کسی بھی معزز و معتبر سمیت عام کارکن کی تذلیل نہ کریں کسی کی پگڑی نہ اچھالیں اجلاس سے ندیم بلوچ میر غلام دستگیر مینگل شبیر آحمد بادینی صادق مراد نیاز اللہ ساسولی غلام نبی رندحزب اللہ سیایاد حاجی الہی بخش سفرزئی اسد مینگل وقار آحمد دیگر نے بھی خطاب کیا اور اپنے اپنے تجاویز دی اجلاس میں کارکنوں نے پارٹی کے ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کی مدت معیاد پورا ہونے پر نئے ضلعی الیکشن کی تجویز دی اور کہا گیا کہ ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کی مدت کب کی پوری ہو چکی ہے نئے کابینہ کے قیام عمل میں لاکر پارٹی کی فعالیت کے لیئے عملی کردار ادا کرنا ہو گا اجلاس میں خاران کے عوام کو یقین دلایا گیا کہ بی این پی انکے ہر مسئلہ مسائل میں انکے شانہ شانہ بشانہ ہے ہر دکھ درد میں عوام کے ساتھ ہیں اور کسی بھی مشکل وقت میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑینگے۔
بجٹ میں صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے کوئی خاطرخواہ پلان نہیں،ثناء بلوچ

ٹیگز:
ثناء بلوچ
