کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں تاجروں نے دور روزہ لاک ڈاؤن اور کاروبار کے اوقات کار کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حکومتی احکامات کی دھجیاں اڑا دیں ضلعی انتظامیہ کا کسی بھی قسم کی کاروائی سے گریز کاروبار ی جاری رہے، تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبے میں کاروباری اوقات کار سحری سے شام بجے تک مختص اور ہفتہ اور اتوار کو دو روز کاروبار بند رکھنے کے احکامات جاری کئے تھے جنہیں ہفتہ کو تاجروں نے مسترد کرتے ہوئے مکمل طور پر کاروبار کھلا رکھا اس حوالے سے انجمن تاجران کے صدر عبدالرحیم کاکڑ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے دو روز کا لاک ڈاؤن اور شام چھ بجے تک مارکیٹیں کھلی رکھنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ جب بھی تاجروں کے کاروبار کا سیزن شروع ہوتا ہے حکومت کی جانب سے مختلف پابندیاں عائد کردی جاتی ہیں جن سے تاجروں کو مالی نقصان اٹھانا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کی نئی پابندیاں کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہیں تمام تاجر اپنا کاروبار معمول کے مطابق جاری رکھیں گے جبکہ آج (اتوار) کو بھی کاروبار جاری رہے گا، دوسری جانب ہفتے کو کوئٹہ شہر کے تمام کاروباری مراکز جنا ح روڈ، لیاقت بازار، مسجد روڈ، سورج گنج بازارسمیت دیگر تما م علاقوں میں کاروبار ی مراکز کھلے رہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے بھی کسی قسم کی کاروائی کرنے سے گریز کیاگیایہی صورتحال صوبے کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں بھی رہی جہاں پر لاک ڈاؤن پر عملدآمد نہیں کیا جاسکا
کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں تاجروں نے حکومتی احکامات کی دھجیاں اڑا دیں

ٹیگز:
کوئٹہ سمیت
