خضدار(این این آئی) خضدار میں ٹر یفک حا د ثہ کے نتیجے میں 21 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلا ت کے مطا بق 11اور 12 جون کی درمیانی شب خضدار کے علا قے چمروک اور جھالاوان کمپلیکس کے درمیانی ایریا میں الممتاز اور السیف کوچ کے درمیان ٹریکٹر گاڑی کو بچاتے ہوئے حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں 21 افراد زخمی ہوئے جنہیں میڈیکل ٹیموں نے ریسکیو کر کے ٹراما سینٹر خضدار میں بنیادی طبی امداد فراہم کر کے مرک 1122 ایمبولینس کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خضدار منتقل کر دیا۔
خضدار،ٹریفک حادثے میں 21 افراد زخمی

ٹیگز:
حادثہ
