اسلام آباد /کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)تحریک تحفظ آئین پاکستان و پشتونخوا میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوھدری مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیف الدین نثار مرکزی ترجمان ضیا احمد راجہ نے تاجر وفد کے ہمراہ اسلام آباد میں انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی ملاقات میں مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے تاجر وفد نے تحریک تحفظ پاکستان و پشتونخوا میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے تاجروں کے درپیش مسائل, تاجر دشمن ٹیکسیز اور چمن باڈر ز کی غیر یقینی صورتحال اور پرلت کمیٹی کے رہنماں کی گرفتاری کے حوالے سے تفصیلی ملاقات ہوئی محمود خان اچکزئی نے تاجروں کو درپیش مسائل کو جائز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں تاجر ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں چاہیے وہ سمال چیمبر ہو یا چیمبر آف کامرس ہو یا لیکن بدقسمتی سے اس ملک کے تاجروں کی گیر گھیرا مختلف بہانوں سے تنگ کررہے ہیں اس کی مثال پراپرٹی ٹائیکون بحریہ ٹاون کے سربراہ ملک ریاض ہے جس نے اس ملک میں بڑے بڑے سوسائٹی بنایا اس ملک کے کی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کیا پاکستان کی خوبصورتی اور ملک بنانے میں م تاجروں کا ایک آہم کردار ہے اللہ تعالی نے پاکستان کو دنیا جہان کی نعمتوں سے نواز ہے اگر ہمارا ملک کے حکمران ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات قائم رکھیں تواس ملک کو آئی ایم ایف کی غلامی سے نجات مل جائیگی اس ملک کے عوام,تاجر خوشحال ہونگے پاکستان کے تاجروں کو چاہیئے کو وہ آپس میں اتفاق رکھیں متحد ہوجائیں, اللہ تعالی کی طرف سے عائد کردہ ٹیکس یعنی زکات ادا کریں یہاں کی ظالمانہ ٹیکسیز سے نجات مل جائیں گے اور آپکی زکوات سے غریب طبقہ خوشحال ہوگا چمن باڈر بندش اور چمن کی تاجروں کی غیر یقینی صورتحال پر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چوھدری نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے مطالبہ کہ چمن کی تاجروں کی باڈر بندش کے حوالے سے آپ وزیراعظم محمد میاں شہباز شریف, اور ریاست پاکستان کے اداروں سے بات کریں یہ مسلہ افہام و تفہیم سے حل کرنے کی کوشش کریں ظاہر ہے ہم نے چمن کے تاجروں کو درپیش مسائل باڈر ٹریڈ بندش, چمن کی غیر یقینی صورتحال کیلئے چمن کے تاجروں کی بھر ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی اور گزشتہ ایک مہینے پہلے اسلام آباد پریس کلب میں چمن پرلت کمیٹی اور تاجر لغڑی اتحاد کی سربراہی میں پریس کانفرنس کی اور بھر آواز اٹھائی اور ان کی تمام مطالبات کی حمایت کی اس مشکل گھڑی میں مرکزی تنظیم تاجران پاکستان و بلوچستان چمن کی تاجروں کیساتھ ہے اور پرلت کمیٹی کے رہنما ں کی گرفتاری کی مذمت شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں تحریک تحفظ پاکستان و پشتونخوا میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے چمن بارڈز بندش کے حوالے سے کہا ہے کہ حکومت چمن باڈر پر چیک پوسٹیں قائم کریں, تاجروں کیلئے راستہ آسان بنا دیں, چمن باڈر پر شناختی کار کے طریقہ کار پر عمل ہونا چاہیئے, ظاہر ہے چمن باڈر پر روزانہ سینکڑوں تاجر باڈر پاس کرکے کام کرتے ہیں شام کو گھر آتے ہیں انکے کیلئے پاسپورٹ کی شرط بہت مشکل کام ہے, چمن باڈر پر ڈیورڈ لائن کی وجہ سے چمن کے تاجروں کی جائیدیں تقسیم ہوگئی وفاقی اور صوبائی حکومت بلوچستان کی تاجروں کی معاشی قتل عام پر اتر آئی کہ جب ہمسایہ ملک بھارت سے لاھور کیلئے مال آتی ہے وہ قانونی اور جب چمن باڈر سے مال آتی ہے وہ غیر قانونی حکومت اس ملک میں تجارت کو سمنگلینگ کا نام دیکر تاجروں کا معاشی قتل عام کررہا ہے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوھدری نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سر براہ محمود خان اچکزئی سے قومی اسمبلی فلور پر آئین پاکستان کے دستور کے مطابق تاجروں کی حقوق کیلئے آواز اٹھانے وزیر اعظم سے تاجروں پر ظالمانہ ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ آنے والے بجٹ میں تاجروں پر ظالمانہ ٹیکس کیخلاف قومی اسمبلی فلور پر بھر پور آواز اٹھائیں تاجروں اور عوام پر ظالمانہ ٹیکس سے نجات دلائیں پاکستان تحریک تحفظ آئین پاکستان کے صدر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے پاکستان بھر کے تاجروں کو یکساں حقوق ملنی چاہیئے تاجروں کو دیوار سے لگانے کے بجائے تجارت کا موقع ملنا چاہیئے پاکستان کے تاجر ایک باعزت طبقہ ہے تاجر ملک میں ٹیکس دینا چاہتا ہے لیکن ٹیکسیز دینے کے باوجود پاکستان کو تاجروں کو مختلف بہانوں سے تنگ کرنا, بلاجواز ٹکیسیز لگانا, ایف بی آر کی بدمعاشی سے پاکستان کے تاجروں سے ریلیف فراہم کرنے میں تاجروں کی مدد کریں گے اور حکومت سے مطالبہ کریں گے کہ تاجروں پر مسلط کردہ ظالمانہ ٹیکس فوری طور پر ختم کریں حکومت پاکستان کے تاجروں کو اعتماد میں لے کر ایک تاجر دوست اور عوام دوست بجٹ پیش کریں۔
تاجروں پر ظالمانہ ٹیکس کیخلاف قومی اسمبلی فلور پر بھر پور آوازاٹھائیں گے،محمود خان اچکزئی

ٹیگز:
محمود خان اچکزئی
