کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سیکرٹری انڈسٹریز و سمال انڈسٹریز بلوچستان نور احمد پرکانی نے کہا ہے کہ انڈسٹریز (سمال انڈسٹریز ) ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کے ثقافت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ صوبے کے نوجوان بچوں اور بچیوں کو مختلف شعبہ ہائے زندگی میں تربیت بھی دے رہی ہے تاکہ یہ نوجوان صوبے کی ترقی اور یہاں کے ثقافت کے فروغ میں مثبت اپنا کردار ادا کرسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ صنعت اور حرفت کے مختلف ٹریننگ سینٹرز کے دورہ کے موقع پر محکمہ انڈسٹریز کے افسران اور تربیت پانے والے نوجوان بچیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان میں انڈسٹریز کا شعبہ ترقی پذیر ہے لیکن محکمہ انڈسٹریز نے نوجوانوں کی تربیت اور باعزت روزگار فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی۔ انہوں نے زیر تربیت نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیپارٹمنٹ کی ترقی کے لیے وہ بھرپور کردار ادا کریں گے زیر تربیت نوجوانوں بچیوں کو بھی چاہیے کہ تربیت حاصل کرنے کے بعد وہ باعزت روزگار کے حصول اور صوبہ کی ترقی میں کردار ادا کریں۔ ڈائریکٹر سمال انڈسٹریز بلوچستان محمد اختر لانگو نے سیکرٹری انڈسٹریز نور احمد پرکانی کو اس موقع پر ٹریننگ سینٹرز کی فعالیت، کورسز اور زیر تربیت بچوں کے حوالے سے تفصیلات بتائیں۔ ڈائریکٹر نے کہا کہ ٹریننگ سینٹر کے ماہر ملازمین افسران وہ اہل کار احسن طریقے سے اپنے خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ سیکرٹری انڈسٹریز نے محکمہ کے ڈائریکٹر محمد اختر، افسران اور اہلکاروں کے خدمات اور کوششوں کو قابل ستائش قرار دیا اور کہا کہ وہ ذاتی طور پر محکمہ انڈسٹریز کو مزید فعال بنانے، کارکردگی میں بہتری لانے اور انڈسٹریز کے شعبہ کی ترقی و ترویج کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
محکمہ انڈسٹریز کے شعبہ کی ترقی و ترویج کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے،نور احمد پرکانی

ٹیگز:
نور احمد پرکانی
